Breaking News

ن لیگ کے حکومت سے بیک ڈور رابطے۔۔!! نہ20 اور نہ ہی 25 بلکہ کتنے اراکین اسمبلی حکومت سے ہاتھ ملانے کی کوششوں میں ہیں؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملکی سیاست میں ایک بار پھر گرما گرمی بڑھتی ہی جا رہی ہے اپوزیشن کو ناکام کرنے کے لئے حکومت بھی میدان میں آچکی ہے  پنجاب اسمبلی کے بعد وفاق میں  بھی ن لیگ کے اراکین قومی اسمبلی کے تبدیلی حکومت سے رابطوں کی خبر سامنے آگئی ہے۔ نون لیگ کے پیک ڈور حکومت سے رابطے۔

سینئر صحافی جمیل فاروقی کے پروگرام میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے، نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام میں سینٹر فیصل جاوید سے خصوصی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید کہتے ہیں کہ “ن لیگ کے 25 نہیں بلکہ 40 سے زائد اراکین قومی اسمبلی ن لیگ چھوڑنے کے لئے ہم سے رابطے میں ہیں – انہوں نے ایک اور پینڈورا باکس کھول دیا کہ پی ایم ایل این نے شاہ محمود قریشی سے بیک ڈور رابطہ کرکے این آر او کی مشروط درخواست کی ہے” – صحافی جمیل فاروقی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ٹویٹ شدہ ویڈیو پر صارفین نے مختلف انداز میں رد عمل دیا۔ صاحب نامی صارف نے لکھا کہ ” عمران خان زندہ باد ہم نے ووٹ ہی خان صاب کو اسی لئے دیا ہے کہ اسمبلیوں میں 30/40 سال بیٹھے ہوئے ان سارے کرپٹ سیاستدانوں کو نکال باہر کریں”۔ علی خان نامی صارف نے لکھا کہ ” پاکستان ڈاکو مومنٹ کی سرکس کے تین مقاصد پہلا,این آر او مل جاۓ دوسرا,سینیٹ کے الیکشن سے پہلے ملک میں عدم استحقام پیدا کرکے حکومت کو گھر بھیجا جائے تاکہ سینٹ میں حکومتی اکثریت کو روکا جاۓ تیسرا,بلدیاتی الیکشن کیلئے اپنی پارٹی کو موبلائز کیا جائے”۔

About Admin

Check Also

’’ وزیر اعظم بن جائیں یا پھر وزیر اعلیٰ ‘‘ پیپلز پارٹی کی مونس الٰہی کو پیشکش، چوہدری پرویز الٰہی نے بھی اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی سیاست دان اقتدار کے حصول کے لئے کچھ بھی کر سکتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *