Breaking News

تمام خبروں کا ڈراپ سین! عابد ملہی گرفتار نہیں ہوا بلکہ۔۔۔۔ خبر نے پاکستانیوں کو آگ بگولہ کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ سانحہ گُجر پورہ کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو اس کی بیوی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے عابد ملہی کی بیوی کو خصوصی موبائل فراہم کیا تھا، جس پر اس کی مانیٹرنگ کی جارہی تھی۔ملزم عابد ملہی مختلف نمبروں سے بیوی کو کال کرتا تھا۔

اور اس سے رابطے میں تھا۔ لاہور پولیس اور حساس ادارے کی مانیٹرنگ ٹیم کو آج اطلاع ملی تھی کہ ملزم عابد ملہی نے اپنی بیوی کو ملاقات کے لیے فیصل آباد بلایا ہے جس کے بعد پولیس کی خصوصی ٹیم نے اس کی بیوی کو فیصل آباد پہنچایا اور حساس ادارے اور پولیس کی ٹیم نے سول لباس میں اس کی بیوی کا پیچھا کیا اور جب وہ بیوی سے ملاقات کے لیے نکلا تو پولیس نے بغیر کسی مزاحمت کے ملزم عابد ملہی کو گرفتار کرلیا۔تاہم اب موٹروے کیس کے مرکزی ملزم کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ عابد ملہی کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ اس نے گرفتاری پیش کی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق عابد ملہی کے والد اکبر ملہی نے کا کہنا ہے کہ عابد علی کو خالد بٹ نامی مقامی شہری کی موجودگی میں پولیس کے حوالے کیا گیا۔ میں نے عابد علی کو اپنے گھر مانگا منڈی بلا کر پولیس کو اطلاع دی۔ ملزم عابد ملہی نے فون کرکے گرفتاری دینے کی خواہش ظاہرکی۔اکبر ملہی نے دعویٰ کیا ہے کہ عابد کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا بلکہ اسے پیش کیا گیا ہے۔ عابد کو خود خالد بٹ کی گاڑی میں سی آئی اے بھجوایا۔ اکبر ملہی نے مطالبہ کیا کہ عابد کی گرفتاری کے بعد ہماری خواتین کو بھی رہا کیا جائے۔واضح رہے کہ پولیس نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کرکے عدالت میں پش کردیا ہے۔ عدالت نے ملزم کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

About Admin

Check Also

’’ وزیر اعظم بن جائیں یا پھر وزیر اعلیٰ ‘‘ پیپلز پارٹی کی مونس الٰہی کو پیشکش، چوہدری پرویز الٰہی نے بھی اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی سیاست دان اقتدار کے حصول کے لئے کچھ بھی کر سکتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *