Breaking News

ن لیگ کے پاس رونقیں لوٹ آئیں۔۔۔!! شریف خاندان نے پی ٹی آئی کا سب سے بڑا اثاثہ چھین لیا، تمامعاملات طے

 اس وقت ملک بھر میں سیاسی ماحول بہت کشیدہ ہو چکا ہے جب سے اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان ہوا ہے سیاسی درجہ حرارت اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے اب مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے جس سے ن لیگ کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑھ گئی ہے۔

تصیلات کے مطابق ڈی جے بٹ اب مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کا لہو گرمائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی میڈیا ٹیم نے ڈی جے بٹ سے جلسوں کے لئے بات چیت کر لی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) او رڈی جے بٹ کے درمیان ابتدائی بات چیت طے پا گئی ہے ۔ ڈی جے بٹ نے خدمات دینے کے لئے لاکھوں میں معاوضہ طلب کیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈی جے بٹ نے تحریک انصاف کے جلسوں سے شہرت حاصل کی تھی لیکن بعد ازاں معاوضے کی ادائیگی کے معاملے پران کی تحریک انصاف سے اختلافات بھی سامنے آئے تھے۔ جس کے بعد ڈی جی بٹ نے پی ٹی آئی کے لیے کام نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق اپنی ہی حکومت پر پھٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق اٹک سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر ریٹائرڈ طاہر صادق نے اپنی ہی حکومت پر چڑھائی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ٹیم نا اہل لوگوں پر مشتمل ٹیم ہے۔ میجر (ر) طاہر صادق نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم نا اہل لوگوں پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا جب سے پاکستان بنا تب سے اس دور تک اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی ان 2 سالوں کے دوران کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بلدیاتی نظام اپاہج بنا دیا ہے۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *