Breaking News

بریکنگ نیوز: عمران خان کے ساتھ جو کرنا ہے کرو لیکن ۔۔۔ وزیراعظم پاکستان کی کرسی خطرے میں، اسٹیبلشمنٹ نے اپوزیشن کو گرین سگنل دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسٹیبلشمنٹ نے اپوزیشن کو پیغام دیا ہے کہ ہم نیوٹرل ہیں ٹارگٹ نہ کیا جائے، اسی لیے نوازشریف اور مریم نواز بھی اب کھل کر بات نہیں کررہے،اپوزیشن کے جلسوں پر اسٹیبلشمنٹ نے حکومت کو کہا ہمیں ملوث نہ کریں، اسٹیبلشمنٹ اپوزیشن کیخلاف بلاوجہ کسی کریک ڈاؤن کے بھی حق میں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو سمجھاتے لیکن وہ اپنی مرضی کرتے ہیں۔انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اس حق میں بھی نہیں کہ اپوزیشن کو نیچا دکھانے کیلئے نیب کو استعمال کیا جائے یا اپوزیشن کے خلاف دوسرے حربے استعمال کیے جائیں۔ میرے مطابق اسٹیبلشمنٹ اس طرح کے حربوں کے ساتھ نہیں ہے، مگر وہ وزیراعظم کے ساتھ ٹکر نہیں لینا چاہتے۔وہ وزیراعظم کو بڑے طریقے سے سمجھاتے ہیں مگر وزیراعظم سمجھنے کو تیار نہیں ہیں، وہ اپنی مرضی کرتے ہیں۔عمران خان اپوزیشن کو انڈر پریشر رکھنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا کہتے ہیں، لیکن جب کچھ کرنا ہوتا ہے تو مرضی کرتے ہیں ، اور ایسے تاثر دیا جاتا ہے کہ ایسے لگے جیسے اس کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ بھی ہے۔میرے ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ حق میں نہیں کہ اس طرح کریک ڈاؤن کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابھی تو سرکاری سطح پر اعلان کیا ہے کہ جلسے جلوسوں کی اجازت دی جائے گی، اسٹیبلشمنٹ کا اس میں کرداریہ رہا ہے کہ ہمیں اس میں ملوث نہ کریں۔آپ خود فیصلہ کریں۔ ہمیں نہ پوچھیں، ظاہر ہے پہلے ہی ان پر بڑی تنقیدہوئی ہے۔ اسی لیے اپوزیشن کو پیغام بھی دیے جا رہے ہیں کہ ہمیں ٹارگٹ نہ کریں، ہم نیوٹرل ہیں۔

About Admin

Check Also

میرے ایک سوال کا جواب دے دیں میں چپ چاپ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردونگا ۔۔۔چودھری نثار نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسے حسن اتفاق کہیے یا کچھ اور مسلم لیگ (ن) کے قائد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *