Breaking News

جاؤ میرا گھوڑا لے جاؤ مگر اپنا طریقہ واردات کسی کو نہ بتانا ورنہ ۔۔۔۔ پرانے وقتوں میں ایک معزز شخص نے ایک لٹیرے کو یہ نصیحت کیوں کی تھی ؟ ایک سبق آموز تحریر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام علیکم دوستو آج ہم آپ کے لئے ایک بہت ہی زبردست سبق آموز واقعہ لے کر آئے ہیں امید ہے کہ یہ آپ کو ضرور پسند آئے گا۔ کوئی صاحب ثروت، رحمدل اور جواں مرد کو سرِراہ خاک نشیں معذور نے مدد کی صدا دی ، وہ گھوڑے سے اُترا۔

استفسار پر لاچار شخص نے بلکتے ہوئے اُسی طرف جانے کی استدعا کی۔ جس سمت گھڑ سوار جا رہا تھا۔ جواں سال ورزشی جسم کے مالک نے اسے پلک جھپکتے میں زمین سے اُٹھا کر گھوڑے پر بٹھا دیا۔ خود سوار ہونے کے لئے رکاب میں پاؤں رکھنا ہی چاہتا تھا کہ چشم زدن میں سوار نے گھوڑے کی باگیں کھینچیں ایڑھ لگائی اور یہ جا وہ جا  گھوڑے کا مالک پریشان تو ہوا ہو گا مگر بد حواس نہیں تاہم گلا پھاڑ کر بولا۔ ’’سنو، گھوڑا تیرا ہوا، ایک بات سُن لو۔ نوسر باز راہزن جو اُس وقت گھوڑا زن تھا ، رکا، گردن گھما کے اس کی طرف متوجہ ہوا۔ مردِ دانا نے کہا۔ کہ تم جاؤ اور میرا گھوڑا لے جاؤ مگر کسی کو مت بتانا، تم نے کس طرح دھوکے سے گھوڑا اڑایا ہے۔ سننے والے کبھی معذور و بے بس راہ گیروں پر ترس نہیں کھائیں گے۔ مردِ ناداں کے نہاں خانے میں کہیں انسانیت کی رمق تھی جو کلبلائی اُس نے گھوڑا واپس کر دیا۔ مزید اچھی اچھی اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے پیج کو فالو اور لائک کریں اور اپنی قیمتی رائے کے بارے میں کومنٹس میں بھی ضرور آگاہ کریں۔

About Admin

Check Also

حجاج بن یوسف نے جب اپنی والدہ سے یہ سوال کیا تو عظیم ماں نے کیا تاریخی جملہ بولا تھا ؟ جانیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قائداعظم نے ایک دفعہ کہا تھا کہ میں اپنی داہنی جیب میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *