Breaking News

رب کتنا مہربان ہےہمارا

اللہ اکبر ۔۔۔ ایک شخص درخت کے نیچے سویا ہوا تھا۔اچانک اس نے دیکھا کہ بچھو اس کی طرف آ رہا ہے۔ وہ تھوڑا پیچھے ہٹ گیا، لیکن بچھواس کےپاس سے ایسےگزرا جیسے وہ کوئی کام جا رہا ہواس نے سوچا،عجیب بات ہےکہ مجھےکچھ کہے بغیر یہ آگے چلا گیا۔ اس نےبچھو کا پیچھا کرنا شروع کر دیا ۔

چلتے چلتے آگے دریا آ گیا بچھو کنارے کے آگے ایسے کھڑا ہو گیا جیسے کسی کشتی کا انتظار کر رہا ہو۔ تھوڑی دیر بعد ایک پتا پانی میں تیرتا ہوا آیا اور اس کے پاس آ کر رک گیا بچھو اس پر سوار ہوا اور پتا آگے چل پڑا۔ اس شخص نے چھلانگ لگائی اور اس بچھو کے پیچھے پیچھےتیرنے لگا بچھو دریا کے دوسرے کنارے چلا گیاجب بچھو دریا کے دوسرے پار پہنچا۔ تو پتا پھر رکا،بچھو اتر گیا وہ شخص بھی کنارے پر آ گیا بچھو چلتا چلتا دور ایک ٹیلے کے پاس ایک آدمی کے پاس پہنچا جو سویا ہوا تھا۔ اس کے قریب جا کر رک گیا دوسری طرف سانپ آ رہا تھا جیسے ہی سانپ اس سوئے ہوئے شخص کو ڈسنے لگا تو بچھو نے سانپ کو ڈس لیا یوں سانپ مر گیا۔ بچھو آگے چلا گیا وہ شخص جو بچھو کے پیچھے پیچھے یہاں تک پہنچا تھا،اس سوئے ہوئے کے پاؤں پڑگیا_ وہ جاگ گیا تو اسے کہنے لگا کہ آپ تو بڑے بزرگ ہیں۔ اس نے پوچھا کیوں کیا ہوا؟پھر اس نے اسے سارا واقعہ سنایا واقعہ سننے کے بعد اس نے کہا،میں تو یہودی ہوں۔ اس شخص نے یہودی کو چھوڑا اور سر سجدے میں رکھ دیا اے میرے مالک تو ایک بندے کو بچانے کے لئے اتنا بڑا کارخانہ چلاتا ہے تو میرے بارے میں اس سے بھی بہتر کر رہا ہوگا۔ اگر ہماری آنکھ کھل جاۓ کہ اللّه تعالٰی ہمارے ساتھ کیا معاملات کر رہا ہے، وہ کہاں کہاں سے ہماری مدد کر رہا ہے تو ہم کبھی سر سجدے سے بھی نہ اٹھائیں۔ ہم کسی وجہ سے رو رہے ہوتے ہیں اور اچانک ایک اللّه کا بندہ آتا ہے ہم جس وجہ سے رو رہے ہوتے ہیں،وہ اسی کے متعلق باتیں کرنا شروع کر دیتا ہے۔ ہم حیران ہوتے ہیں کہ یہ میرے ساتھ میری باتیں کیوں کر رہا ہے اصل میں اللّه ہماری مدد کر رہا ہوتا ہے۔

About Admin

Check Also

حضرت فاطمہ ؓ نے فر ما یا ! 27 ،29 رمضان عشاء کے بعد ایک سورۃ پڑھ لینا انشاء اللہ مقدر بدل جا ئے گا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نبی ﷺ نے ارشاد فر مایا کہ جس نے رمضان کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *