ملکی قرضوں میں 602 ارب روپے کی کمی! پاکستانی روپیہ تگڑا، ڈالر دھڑام سے نیچے آ گِرا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملکی معیشت میں آہستہ آہستہ بہتری کے آثار آنا شروع ہو گئے ہیں آج کا دن پاکستان کے لئے بہت خوش قسمت ثابت ہوا ہے کیونکہ آج ملک کے قرضوں میں نمایاں کمی ہوئی ہےانٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں آج ڈالر 163 روپے 48 پیسے پر شروع ہوا اور مارکیٹ کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 62 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی یعنی ڈالر 162 روپے 86 پیسے پر آکر بند ہوا۔ گزشتہ روز بھی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 39 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور ڈالر 163 روپے 87 پیسے سے شروع ہو کر 163 روپے 48 پیسے پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔ رواں ماہ اگست سے لیکر اب تک روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے 57 پیسے کی کمی واقع ہو چکی ہے اور ڈالرکی قدرگرنے سے ملکی بیرونی قرض بھی 602 ارب روپے کم ہوا ہے۔ دوسری جانب معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہبازشریف نیب تحویل میں آج کل بڑی خفیہ ملاقاتیں کر رہے ہیں، شہبازشریف کے کاروبار کا ابھی فرانزک ہونا ہے، وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، اور عدالت میں ڈرامے بازی کرتے ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کو معلوم ہے کہ شہبازشریف نیب تحویل میں ہیں، لیکن نیب تحویل میں وہ بڑی خفیہ ملاقاتیں کررہے ہیں۔نیب کو شہبازشریف کی کرپشن کا ایک اور ریفرنس موصول ہوا ہے۔

About Admin

Check Also

اب بھی کہو عمران خان کچھ نہیں کر رہا ۔۔۔!!! حکومت پاکستان نے نئی گاڑیا ں خریدنے والوں کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خاں آج نئی آٹو پالیسی کی منظوری دیں گے، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *