Breaking News

بڑا سیاسی تہلکہ: کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ نکلا؟ کامران خان نے نام بتا دیا

کراچی(نیوز ڈیسک) ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران خان میدان میں آ‌گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کامران خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اندرونی کھیل شروع ۔

مریم بی بی آئندہ سندھ آنے کی دعوت سوچ کر قبول فرمائیں۔ کامران خان کا کہنا تھا کہ ناقابل تردید زرائع بتاتے ہیں کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر ہنستے کھیلتے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے تمام مراحل میں اپنے سینئر اہلکاروں کے ساتھ شریک رہے اغوا وغیرہ کی کہانی مریم بی بی کی تسلی کے لئے ہے۔ دوسری جانب مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز صاحبہ سندھ پولیس آپ کے اتحادی بلاول بھٹو کے کنٹرول میں ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کراچی میں گرفتاری پر شہزاد اکبر نے کہا کہ مریم نوا صاحبہ یا تو آپ نے اپنے شوہر کو پبلسٹی کیلئے گرفتار کرایا ہے یا پھر آپ اور پیپلز پارٹی ابھی بھی ایک دوسرے کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شہری وقاص کی مدعیت میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت 200 افراد کے خلاف مزار قائد کے تقدس کی پامالی کا مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو آج صبح سندھ پولیس نے کراچی کے مقامی ہوٹل سے گرفتار کیا ۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف درج مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں، جبکہ مقدمے میں مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دے دی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *