Breaking News

رات گئے کپتان نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پہلے آپ کو بتاتے چلیں کہ کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچ گئے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مزار قائد کی تقدس کی ماپالی پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر سمیت دیگر رہنما کیپٹن صفدر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنما بریگیڈ تھانے میں موجود ہیں، راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ جب تک مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا ہم نہیں جائیں گے، مزار قائد کے تقدس سے متعلق قانون کی شق 6 کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل ، راجہ اظہر نے بریگیڈ تھانے میں مقدمے کیلئے درخواست دے دی، درخواست میں مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ملزم باغ جناح میں اسٹیج پر موجود ہے پولیس جائے اور اسے گرفتار کرے۔دوسری جانب انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اسلام آبادمیںٹائیگرز فورس کا بھرپور کنونشن صر ف ایک ٹریلر تھا،اگر پی ٹی آئی نے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا توآل پاکستان لوٹ مارایسوسی ایشن کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔ ان خیالت کااظہارانہوں نے حلقہ این اے 127میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن اسمبلی میاں رفیع کے پوتے میاں عثمان کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میاں رضوان ،ارشد خان، عاطف احمد،صدیق اکبر، غلام مصطفی ،آصف چیمہ اور دیگربھی موجود تھے۔ اس موقع پر جمشید اقبال چیمہ نے میاں عثمان کو پی ٹی آئی کا روایتی مفلر بھی پہنایا ۔

About Admin

Check Also

کالی مرغی کا کالا گوشت اورانڈے بھی کالے ،عمران خان کے ایک مشورے نے زندگی بدل ڈالی دنوں میں لکھ پتی ہونے والے شخص کی کہانی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جس وقت عمران خان صاحب اقتدار میں آئے تو انہوں نے لوگوں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *