Breaking News

عمران خان سے مقابلہ اور الزام تراشی حامد میر کو مہنگی پڑ گئی۔۔۔ نامور صحافی کے ساتھ حیران کُن گیم ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف صحافی اور اینکر پرسن حامد میر جو اکثر اوقات پاکستان تحریک انصاف اور وزیر اعظم عمران خاں پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں وہ تنقید کا کوئی لمحہ بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتے چند یوم قبل پاکستان کی متعدد شخصیات کے ٹویٹر پر فیک فالورز بارے بڑا انکشاف سامنے آیا تھا۔

تاہم اب نامور اینکر پرسن حامد میر کے ٹویٹر اکاؤنٹ بارے حیران کن انکشاف ہوا ہے۔ دا سول آئی کے مطابق حامد میر کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے اکاسی فیصد فالوورز فیک ہیں جو کہ 3.1 ملین فالوؤر ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹوئیٹر آڈٹ رپورٹ کے مطابق انکے ٹویٹر اکاؤنٹ سے یہ بھی پتہ چلا کہ انکے 3.1 ملین فالوؤر فیک اکاؤنٹس ہیں۔ حامد میر نے عمران خان کی ذات پر بار بار حملے کیے جس کی وجہ سے عمران خان نے انہیں ان فالو کردیا تھا جس کے بعد ان کے فالورز کی تعداد بھی کافی حد تک کم ہو چکی تھی۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ اگر انکے وزیر اعظم نے حامد میر کو ان فالو کیا ہے تو وہ بھی ایسا ہی کریں گے۔ عمران خان اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر اب صرف اٹھارہ لوگوں کو فالو کرتے ہیں جبکہ انکے فالوروز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ دوسری جانب ے بنیاد الزام لگانا مہنگا پڑگیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری، اطلاعات کے مطابق کراچی کی ایک عدالت نے معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ، یہ وارنٹ پیپلز پارتی کی ایک اہم شخصیت پرالزام کے سلسلے میں جاری کیئے گئے ہیں‌۔

About Admin

Check Also

’’ وزیر اعظم بن جائیں یا پھر وزیر اعلیٰ ‘‘ پیپلز پارٹی کی مونس الٰہی کو پیشکش، چوہدری پرویز الٰہی نے بھی اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی سیاست دان اقتدار کے حصول کے لئے کچھ بھی کر سکتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *