Breaking News

کون کون سے ملک ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکل گئے لیکن پاکستان رہ گیا؟ جان کر آپ کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی لسٹ میں کافی عرصے سے چلا آ رہا ہے ہر بار امید ہوتی ہے کہ نام گرے لسٹ سے نکل جائے گا مگر ہر بار مزید ٹائم دے دیا جاتا ہے اب کی بار ایک بار پھر ایسا ہی ہوا ہے اور ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھا ہے۔

تاہم آئس لینڈ اور منگولیا کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو ٹیرر فنانسنگ کی گرے لسٹ میں برقرار رکھا ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے بہت سے اقدامات کی تعریف کی ہے، پاکستان نے 27 میں سے 21 ایکشن آئٹمز پر عملدرآمد کیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے ’ چونکہ ایکشن پلان کی تمام ڈیڈلائنز ختم ہوچکی ہیں، ایف اے ٹی ایف پاکستان پر زور دیتا ہے کہ وہ فروری 2021 تک ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد کرے۔‘روئٹرز کے پاکستان میں بیورو چیف جبران پیش امام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جن 6 آئٹمز پر عملدرآمد نہیں کیا وہ انتہائی ضروری ہیں اور ان پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے آئس لینڈ اور منگولیا کو نکال دیا گیا ہے۔ دوسری جانب معروف کالم نویس رؤف حسن کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رؤف حسن کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے، اس عہدے پر وہ اعزازی طور پر کام کریں گے۔ خیال رہے کہ رؤف حسن سینئر تجزیہ کار اور کالم نویس ہیں اور ملک کے معروف انگریزی اخبارات میں لکھتے ہیں۔ وہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے بھائی ہیں، رؤف حسن تحریک انصاف تھنک ٹینک کا حصہ اور ترجمانوں میں بھی شامل ہیں۔ان سے قبل چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اس عہدے پر تعینات تھے تاہم انہوں نے 12 اکتوبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

About Admin

Check Also

پی ٹی آئی کو دھچکا! اہم ترین رہنماء کو انتخابات کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ضمنی الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *