Breaking News

بریکنگ نیوز: کپتان نے غریبوں کا دل خوش کردیا ، ہر شہری کو 3 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مشکل وقت ختم ہو گیا ہے اب ہر طرف خوش حالی ہی خوش حالی ہو گی آج کے دور میں اپنا گھر بنانا نا ممکن سی بات ہے اس حوالے سےوزیراعظم عمران خان نے غریب لوگوں کو ایک خوشخبری سنا دی،اب بے گھر لوگوں کو اب اپنا گھر نصیب ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو دیا۔

اس انٹرویو میں بے شمار موضوعات ملکی سیاست اور دفاع سے لے کر معیشت تک زیربحث آئے ،انٹرویو میں خاص طور پرعمران خان نے غریب لوگوں کو پچاس لاکھ گھر دینے والے منصوبے پر بھی روشنی ڈالی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اس اسکیم کے تحت ہر شخص کو 3 لاکھ روپے دیں گے تاکہ وہ اپنا گھر بنا سکیں۔اس کے علاوہ ہم نے چیف جسٹس صاحب کی مدد سے ایک قانون پاس کیا ہے جس کے تحت اب کم تنخواہ والے یا مزدور لوگ بھی آسان شرائط پر بینکوں سے قرضہ لے کر اپناگھر بنا سکیں گے۔وزیر اعظم نے چیف جسٹس پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے تحت اب لوگ آسانی سے اپنا گھر بنا سکیں گے۔ہم نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ جو بھی شخص قرضہ لینے آئے گھر بنانے کے لیے انہیں پانچ سال کی مد تک پانچ فیصد سود پر قرضہ دیا جائے اس سے زیادہ سود ہرگز نہ لگایا جائے اور اگر اس سے بھی آگے بڑھا تو وہ سات فیصد سود تک جا سکتا ہے جو قرض لینے والے ادا کریں گے اور اگر اس سے سود کی مد آگے بڑھے کی تو وہ گورنمنٹ ادا کرے گی۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آپ یقین کریں کہ یہ ایک ایسا پراجیکٹ ہے کہ اس سے انقلاب آ جائے گا۔کیونکہ ہر شخص کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی چھت اپنی ہو یعنی وہ اپنے گھر میں رہے اور ہم ان کا یہ خواب پچاس لاکھ گھر بنا کر پورا کریں گے۔

About Admin

Check Also

ٹھیک ایک سال بعد کیا ہونیوالا ہے ؟ نصرت جاوید نے موجودہ مہنگائی کی لہر کے پیچھے چھپی کہانی بے نقاب کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نامور کالم نگار نصرت جاوید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔بارہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *