Breaking News

کوئٹہ جلسے سے قبل مریم نواز کا کھڑاک! نامور سیاستدان (ن)لیگ میں شامل، ملکی سیاست میں بڑی تبدیلی کی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچنے والی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 15جنوری تک استعفیٰ دے دیں گے ، سیکیورٹی الرٹ کی وجہ سے جلسہ موخر نہیں کرسکتے، حکومت کو اپنا خاتمہ نظر آرہا ہے ، کیا جلسہ موخر کرنے سے سیکیورٹی تھریٹ ختم ہوجائے گا ۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے 25اکتوبر کو کوئٹہ میں رکھے گئے جلسے سے قبل حزب اختلاف اتحاد کو صوبے میں اہم کامیابی مل گئی ہے جہاں مسلم لیگ ق بلوچستان کے صدر جعفر مندو خیل نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالٰہی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور میں ذاتی طور پر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کررہا ہوں۔سیکیورٹی کے انتظامات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ ہوا تو حکومت اس کی ذمہ دار ہوگی ، نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ بلوچستان کومسلم لیگ ن کی طرف سے ہمیشہ ترجیح دی گئی ، اسی لیے نوازشریف جب وزیراعظم بنے تو بلوچستان کو ترجیح دی۔دوسری طرف صوبہ بلوچستان کے ہی شہر تربت سے سینکڑوں افرادنے اپنے خاندان اور رشتہ داروں سمیت مسلم لیگ (نواز) میں شمولیت کا اعلان کردیا ، شمولیت کا اعلان کیچ کے علاقے ہوشاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صوبائی نائب صدر نواب شمبے زئی کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا ، تفصیلات کے مطابق مختیار علی، میران عباس، ڈاکٹر برکت، سیٹھ صوالی، شہزاد سربازی، علی شیر جان، ناصر مراد اور دیگرسینکڑوں افراد نے ہوشاپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف،صوبائی قائدجنرل(ر) عبدالقادربلوچ اورصوبائی رہنما نواب شمبئے زئی کی مخلصانہ قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے اہلخانہ کیساتھ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں، مسلم لیگ نواز کے دورمیں ملک ترقی کے منازل طے کررہاتھا، ملازمت عام اور لوگوں کے معیاررزندگی بہتر تھا موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے دورمیں بیروزگاری اور مہنگائی عام ہوگئی۔

About Admin

Check Also

رات گئے عمران خان کے ایک قریبی وزیر سے ملاقات ہو گئی، حال احوال پوچھا تو کہنے لگے کہ خوش بھی بہت ہیں اورپریشان بھی بے حد ، کیونکہ ۔۔۔۔۔ روف کلاسرا کا دنگ کر ڈالنے والا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اڑھائی سال سے زائد کا عرصہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *