Breaking News

بس یہ دیکھنا باقی تھا : تین شادیاں کرنے والی 50 سالہ اداکارہ ماہ نور بلوچ کی تصویر وائرل ۔۔۔ سینے پر لکھے معنی خیز جملے نے نئی بحث چھیڑ دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی صدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش کر رہی ہیں جن میں وہ مزید خوبصورت اور جوان نظر آرہی ہیں۔ پاکستان کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں شمار ہونے والی 50 سالہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

جن میں اداکارہ پہلے سے کہیں زیادہ حسین اور جوان لگ رہی ہیں جبکہ وائرل تصویروں میں ماہ نور بلوچ نے مغربی لباس یعنی جینز اور ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔ وائرل تصویروں میں ماہ نور بلوچ اپنے انداز سے مداحوں کو اپنی فٹنس کا راز بتاتی نظر آرہی ہیں۔ ماہ نور بلوچ کی تصویریں دیکھنے کے بعد جہاں مداح اُن کی تعریف کر رہے ہیں تو وہیں کچھ مداح ایسے بھی ہیں جو اداکارہ سے اُن کی خوبصورتی کا راز پوچھ ر ہے ہیں۔ واضح رہے کہ ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہوئی تھیں، 50 سالہ فنکارہ نے 23 برس کی عمر میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا۔1993 میں ڈرامہ سیریل ’ماروی‘ سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی ماہ نور بلوچ اداکاری اور ماڈلنگ کے علاوہ ڈائریکشن اور پروڈکشن کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔ ماہ نور بلوچ ایک شادی شدہ بیٹی کی ماں ہیں لیکن وہ اپنی بیٹی کی ماں کم اور دوست زیادہ نظر آتی ہیں۔ وہ زندگی کی 50 بہاریں دیکھنے کے بعد بھی خوبصورت اور جوان نظر آتی ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر ماہ نور بلوچ کی تصاویر دیکھ کر شائقین سمجھ نہیں پاتے کہ آخر ماہ نور بلوچ پر بڑھتی عمر کے اثرات واضح کیوں نہیں ہو رہے۔ اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ نیچے تصاویر دیکھئے۔

About Admin

Check Also

نکاح کے بعد لاپتہ ہونے والا شوہر جب 33سال بعد ملا تو وفادار عورت کی بے مثال محبت کی داستان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محبت وہی امر ہوتی ہے، جس میں دکھ درد، مشکل حالات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *