Breaking News

بریکنگ نیوز:اپنے ببلو اور ڈبلو کو پاکستان لاؤہمارے بچوں کو نہ مرواؤ۔۔۔کہتے ہوئےنامور اوردبنگ شخصیت نے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ چھوڑ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل اپوزیشن کی مختلف سیاسی جماعتوں پر مشتمل پلیٹ فارم سے حکومت مخالف تحریک جاری ہے جس میں اپوزیشن کی بڑی جماعتیں شامل ہیں قبل ازیں بھی یہ باتیں ہوتی رہی ہیں کہ نواز شریف کے اپنے بچے باہر ہیں اور وہ دوسروں کے بچوں کو مروا رہے ہیں تاہم اب پاکستان مسلم (ن)کے دبنگ رہنما نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے اہم ترین رہنما گلو بٹ  نے (ن) لیگ سے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف ببلو اور ڈبلو کو فوری لیکر آئیں،مریم نواز قوم کی بات کریں ابو کو نہ بچائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے کیا، شفیق بٹ المعروف گلو بٹ نے کہا کہ جب سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیاں توڑنے کے جرم میں قید گیا تو کسی بھی پارٹی کے رہنما نے مجھے تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی میری ضمانت کے لیے کسی نے ایک روپیہ تک دیا،میں ایک جانثار کارکن تھا،مگر میرے پیچھے کوئی نہیں آیا،ااور اب مریم نواز قوم کی بات نہیں کرتیں اپنے ابو کو بچانے کی کوشش میں ہیں۔ دوسری جانب پی وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے ہے کہ جنوری میں پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کی حکومت مخالف تحریک کا ’بوریا بستر گول‘ ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو کیا گھر بھیجنا ہے بلکہ ان کی پوری قیادت خود گھر چلی جائے گی ، وقت گزرنے کے ساتھ ہی اپوزیشن کا بیانیہ کمزور ہوتا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی ان کے باہمی اختلافات بھی بڑھتے جائیں گے ، جب کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے جنوری تک ملک واپس آنے کے بعد ان کی تحریک میں سے جان نکل جائے گی

About Admin

Check Also

پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن، تحریک لبیک نے پھر سے سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *