Breaking News

جب ایک شخص کو 19 سال پرانے جہاز کا ٹکٹ ملا تو پھر۔۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکہ میں ایک شخص کو گھر میں پڑا 19سال پرانا ہوائی جہاز کا ٹکٹ مل گیا جس کا اس نے ایسا استعمال کر ڈالا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے جان واکر نے 1999ءمیں یہ ٹکٹ خریدا تھا۔

جسے وہ کہیں رکھ کر بھول گیا۔ گزشتہ دنوں اتنے عرصے بعد جب اس نے اپنے گھر کی مکمل صفائی کی تو اس کے بیڈ کے نیچے سے یہ ٹکٹ نکل آیا۔ کوئی اور ہوتا تو اسے فالتو سمجھ کر فوری طور پر پھینک دیتا لیکن جان واکر اسے لے کر متعلقہ فضائی کمپنی کے پاس چلا گیا۔ رپورٹ کے مطابق آپ یہ سن کر حیران ہوں گے کہ یہ فضائی کمپنی 2002ءمیں ختم ہو چکی تھی، اس کے باوجود اس نے جان واکر کو اس پرانے ٹکٹ کے عوض 280پاﺅنڈ(تقریباً 44ہزار روپے) مالیت کا کا واﺅچر دے دیا، حالانکہ 1990ءمیں اس ٹکٹ کی قیمت اس سے کہیں کم تھی۔ اب جان واکر اس واﺅچر پر کسی بھی فضائی کمپنی کا اتنی مالیت کا ٹکٹ خرید سکتا ہے اور اس پر سفر کر سکتا ہے۔ امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے جان واکر نے 1999ءمیں یہ ٹکٹ خریدا تھا جسے وہ کہیں رکھ کر بھول گیا۔ گزشتہ دنوں اتنے عرصے بعد اس نے اپنے گھر کی مکمل صفائی کی تو اس کے بیڈ کے نیچے سے یہ ٹکٹ نکل آیا۔ کوئی اور ہوتا تو اسے فالتو سمجھ کر پھینک دیتا لیکن جان واکر اسے لے کر متعلقہ فضائی کمپنی کے پاس چلا گیا۔

About Admin

Check Also

سرسوں کے تیل میں یہ کیپسول ملا کرسفید بالوں پر لگائیں، پھر اس کا کمال دیکھیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آپ سرسوں کے تیل میں یہ والے کیپسول ملا کر لگالیں آپ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *