Breaking News

خانہ کعبہ کوگرانے والے شخص کا تعلق کس نسل سے ہو گا اور گرا دیے جانے کے فورا بعد اس دنیا میں کیا ہو نے والا ہے؟

اللہ اکبر ۔۔۔۔ آپ میں سے اکثر دوستوں نے سنا ہوگا کہ قرب قیامت کعبہ معظمہ کو گرائے جانے کا دلخراش واقعہ رونما ہوگا۔ (العیاذ بااللہ) جن کو نہیں معلوم ان دوستوں کو اس بارے میں حدیث کی روشنی میں معلومات دیتے ہیں۔ کعبۃُاللہِ المُشَرَّفَہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نشانیوں میں سے ایک عظیمُ الشَّان نشانی ہے۔

جب تک یہ قائم ہے دنیا باقی ہے جب اس کو گرادیاجائے گا تودنیا صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی اور قیامت بَرپا ہو جائے گی۔قربِ قیامت میں ایک بد بخت حبشی خانۂ کعبہ کوگرا دے گاجس کے فورًا بعد قیامت قائم ہوجائے گی۔ بدبخت حبشی حبیب پَروَردگارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے خبردیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’چھوٹی پنڈلیوں والاایک حبشی خانہ کعبہ کوگرادے گا۔‘‘ جبکہ بخاری شریف میں یہ بھی زائد ہے ’’گویا میں اسے دیکھ رہا ہوں کہ وہ کالااورچَوڑی ٹانگوں والا ہے،کعبہ کے پتھراُکھاڑ اُکھاڑ کر پھینک رہا ہے ۔‘‘ (بخاری، کتاب الحج، باب ہد م ا لکعبۃ،۱/۵۳۷، حدیث:۱۵۹۵۔۱۵۹۶) عمدَۃُ ا لقاَرِی شرح بخاری میں ہے :’’ آخری زمانے میں حضرتِ سَیِّدُنا عیسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے وصال کے بعد جب سِینوں سے قرآن پاک اُٹھا لیا جائے گا تو اس کے بعد وہ بدبخت حبشی خانۂ کعبہ کو گرائے گا۔‘‘ (عمدۃ ا لقا ری شرح بخا ری، کتاب الحج، باب قولہ تعالٰی جعل اللہ الکعبۃ البیت الحرام، ۷/ ۱۵۶، تحت الحدیث:۱۵۹۱) اللہ تعالی نے نگاہِ نبوت کو کس قدر قوی بنایا ہے کہ اگلے پچھلے واقعات کوملاحظہ فرما لیتی ہے۔ بے شک ان پر یہ اللہ کی خاص رحمت ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ اللہ تعالی نے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بے شمار علوم عطاء کئے ہیں۔

جن کا ادراک ہمارا چھوٹا سا ذہن کبھی نہیں کر سکتا۔ جو زبانِ مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ادا ہوگیا وہ ہو کر ہی رہے گا۔ اللہ تعالی فرماتا ہے۔ “ اور وہ کوئی بات اپنی خواہش سے نہیں کرتے۔ وہ تو نہیں مگر وحی جو انہیں کی جاتی ہے (سورہ النجم 3-4) میں نے بعض علماء سے سنا ہے کہ اللہ تعالی کے علم کے سمندر کے مقابلہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا علم ایک قطرہ ہے۔ مگر یہ قطرہ تمام مخلوق کے لئے ایک سمندر ہے۔ یقینا ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے علم کا احاطہ نہیں کرسکتے تو سوچیئے اس خالقِ کائنات کے علم کی وسعتوں کو کیا جان سکیں گے؟نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہمیں پچھلی امتوں کے بیانات کے ساتھ ساتھ آئندہ پیش آنے والے واقعات کا بھی کثرت سے بتایا ہے۔ اگر کوئی دوست قیامت کی نشانیوں کے بارے میں تفصیل سے پڑھنا چاہے تو اس کے لئے ایک عربی کتاب “الاشاعۃ لِاشراطِ الساعۃ” کا اردو ترجمہ “قیامت کی نشانیاں” موجود ہے۔ اس کتاب میں قیامت کے بارے میں پانچ سو سے زائد احادیث و آثار کے ساتھ تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے۔ اللہ تعالی ہمیں اسلام پر زندہ اور ایمان کی موت نصیب فرمائے۔

About Admin

Check Also

اگر روزگار میں برکت چاہیے تو دکان کے بورڈ پر سے یہ لائن ہٹا دو… جنید جمشید پاکستانی کاروبار کے ڈوبنے اور غیر مسلموں کے عروج کی کیا وجہ بتاتے تھے؟

اللہ اکبر ۔۔۔۔ جنید جمشید ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *