Breaking News

بریکنگ نیوز:سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ قیمت جان کر ہر کوئی ہکا بکا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج کا دن پاکستانی عوام کے لئے بڑا خوش قسمت ثابت ہوا ہے۔ پہلی خوشی کی خبر یہ ہے کہ امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 5ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا، رواں برس اگست سے لے کر اب تک ڈالر 6روپے53 پیسے سستا ہوچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہونا شروع ہوگیا۔

جبکہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے کمی واقع ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 750 روپے کمی سے ایک لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 643 روپے کم ہوکر 98165 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 1 ڈالر کم ہوکر 1903 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ دوسری جانب موٹروے کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عابد ملہی کو متاثرہ خاتون نے شناخت کرلیا۔جیو نیوز کے مطابق ملزم عابدکی شناخت پریڈ مکمل ہوگئی ہے اور متاثرہ خاتون نے اسے شناخت کرلیا ہے۔خاتون کو سخت سیکیورٹی میں کیمپ جیل لایا گیا جہاں اس نے ملزم عابد کو شناخت کیا۔عابد ملہی14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر ہے اوراسے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 2 نومبر کو ہونے والی سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ملزم کا دوسرا ساتھی شفقت بھی 28 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر ہے، متاثرہ خاتون شفقت کو پہلے ہی جیل میں شناخت کر چکی ہے اور اسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مرکزی ملزم عابد ملہی چند یوم قبل گرفتار ہو گیا تھا جس پر عوام نے اللہ کا شکر ادا کیا تھا اور سکھ کا سانس لیا تھا۔

About Admin

Check Also

امریکی ڈالر کی قدر میں اتنی کمی کہ یقین کرنا مشکل۔۔ قیمت کتنی رہ گئی؟مہنگائی کے مارے عوام کیلئے خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)1، 2 نہیں بلکہ پورے 17روپے۔۔ امریکی ڈالر کی قدر میں اتنی کمی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *