Breaking News

بیوی نے ایک دن اپنے شوہر کا موبائل چیک کیا،جس میں نام کچھ اس طرح ”محفوظ“تھے۔۔آنکھوں کا علاج،ہونٹوں کا علاج،دل کا علاج،بیوی نے نہایت غصے میں اپنا نمبر ڈائل کیا تاکہ اسے پتہ چلے کہ اسکا کیا نام رکھا گیا ہے تو کیا انکشاف ہوا ۔۔۔ایک دلچسپ تحریر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خواتین کے چہرے کا ذکر ہو اور میک اپ کی یاد نہ آئے، ایسا ممکن نہیں، کہتے ہیں کہ خواتین کا میک اپ ایک ہونہار طالب علم کے سالانہ پیپرکی طرح ہوتا ہے، تین گھنٹے بعد بھی پوچھو تو ایک ہی جواب ملتا ہے پانچ منٹ اور دے دیں بس۔

بھری عدالت میں جب وکیل نے جرح کرتے ہوئے کٹہرے میں کھڑی خاتون سے سوال کیا۔۔ موت کے وقت آپ کے شوہر کے آخری الفاظ کیا تھے؟۔۔کٹہرے میں کھڑی خاتون نے جواب دیا۔۔ انہوں نے کہا کہ میری عینک کہاں ہے شہناز؟۔۔وکیل نے حیرانی سے پوچھا، تو اس میں موت کے حوالے کردینے والی کون سی بات تھی؟۔۔خاتون نے اطمینان سے جواب دیا۔۔کیوں کہ میرا نام رضیہ ہے۔۔وہ مثل بھی آپ نے سنی ہوگی کہ رضیہ غنڈوں میں پھنس گئی، اسی پر پڑوسی ملک نے گانا بھی بناڈالا۔۔لیکن کبھی کبھی انسان خود بھی پھنس جاتا ہے۔۔جیسے خاتون خانہ کو نصف شب جب پیاس لگی تو پانی پینے کے لیے اْٹھی،اچانک ایک چڑیل کو دیکھ کر ڈر گئی،اتنا ڈری کہ پورے ایک ہفتے تک بخار میں مبتلا رہیں۔۔ڈاکٹر چیک اپ کرنے آیا،میڈیسن دی۔۔اور جاتے ہوئے شوہر کو وارننگ بھی دیتے ہوئے کہا۔۔کچن میں لگا شیشہ اْتار لیں، اگر یہ پھر سے ڈر گئی تو اس کا بچنا نا ممکن ہے۔۔۔ایک ماں نے رخصتی کے وقت بیٹی کو نصیحت کرتے ہوئے کہا۔۔ دیکھو بیٹی شوہر کا خیال رکھنا اسے ناراض نہیں کرنا،اگر شوہر روٹھے تو رب روٹھے،اگر دوسری بار روٹھے تو دل ٹوٹے۔اگر تیسری بار روٹھے تو جگ چھوٹے،اور اگر بابار روٹھے تو نکال ڈنڈا اور شروع ہو جا جب تک ڈنڈا نہ ٹوٹے۔

ایک عورت نے ایک دن اپنے شوہر کا موبائیل چیک کیا،جس میں نام کچھ اس طرح ”محفوظ“ کئے گئے تھے۔۔آنکھوں کا علاج۔۔ہونٹوں کا علاج۔۔دل کا علاج۔۔بیوی نے نہایت غصے میں اپنا نمبر ڈائل کیا تاکہ اسے پتہ چلے کہ اس کا نمبر کس نام سے ”سیو“ کیاگیا ہے۔۔موبائل اسکرین پر ایک دم سے آیا۔۔لاعلاج۔۔شادی سے پہلے بیویاں چاہیں بے انتہا خوب صورت ہوں یا”خوف صورت“ لیکن ہمارا یہ دعوی ہے کہ ساری بیویاں شادی کے بعد ایک ہی طرح کی ہوجاتی ہیں اور ان کے وجود میں چھپے کئی کردار کود کود کر باہر آتے جاتے ہیں، ایک خاتون خانہ روزانہ اپنے بچوں کو اسکول لاتی لے جاتی تھیں، ایک دن بیمارپڑیں تو یہ ذمہ داری باپ کے نازک کاندھوں پر آگئی۔شام کو بیگم نے بچوں سے پوچھا۔۔آج ابو کیساتھ ڈرائیو کیسی رہی؟بچوں نے کہا۔۔بہت اعلیٰ، آج تو ایک بھی ایڈیٹ نہیں ملا،نہ کوئی اندھا، بہرہ، گدھا۔نہ کوئی نان سینس، نہ کوئی الو کا پٹھا۔۔بلکہ ہر کوئی واؤ، بیوٹی فل، آہا، اوئے ہوئے، مرجاواں، صدقے جاواں جیسا ماحول تھا، ایسی ایک خاتون اپنے شوہر پر غصہ سے برستے ہوئے پوچھ رہی تھیں۔۔ میں کب سے پوچھ رہی ہوں تمہاری زندگی میں سب سے بڑی پرابلم کیا ہے، بس مجھے ہی دیکھے جا رہے ہو بتاتے کیوں نہیں؟اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔ کیمسٹ کی دکان پر ٹینشن کی دوائی کیلئے ڈاکٹر کا نسخہ دکھانا ضروری ہوتا ہے، بیوی کی تصویر نہیں۔۔خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔ بشکریہ نامور کالم نگار علی عمران جونیئر ۔

About Admin

Check Also

جادوئی الفاظ !اگرکوئی بھی مرد کسی بھی خاتون کے سامنے یہ6 الفاظ بول دے تو وہ ہمیشہ کے لئے اس کی ہوجائے گی، آزما کر دیکھ لیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جادوئی الفاظ !اگرکوئی بھی مرد کسی بھی خاتون کے سامنے یہ6 الفاظ بول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *