Breaking News

مریم نواز کا نمبر بھی لگ گیا! اب کونسے ثبوت منظر عام پر آگئے؟ لیگی رہنماؤں کے لیے دفاع کرنا مشکل ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکے خلاف چوہدری شوگر ملز کی ٹی ٹیز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے ثبوت مل گئے ، جس کا ریفرنس ایک ہفتے کے اندر دائر کردیا جائے گا، نیب کی طرف سے مریم نواز کو طلب کیا جارہا ہے، جس کے بعد ان سے مزید تفتیش کی جائے گی ۔

یہ انکشاف معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کی طرف سے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ ان کے خلاف 2 کیس بھی آنے والے ہیں ، کیوں کہ نیب کے پاس بڑی تعداد میں شواہد جمع ہوچکے ہیں ، 440 ملین کی پہلے والی ٹی ٹیز میں ریفرنس مکمل ہوچکا ہے ، جیسے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف ریفرنس دائر ہوا جس میں اب فرد جرم بھی عائد ہونے والی ہے، بلکل اسی طرح مریم نواز اور دیگر کے خلاف بھی کیس فائنل ہونے والا ہے، جس کے بعد نیب کسی بھی وقت انہیں طلب کرسکتی ہے، جس کے لیے نیب کی طرف سے تیاری مکمل کرلی گئی۔دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے قریبی لوگوں کو نامعلوم نمبرز سے تھریٹ کیا جا رہا ہے ، مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کے قریب لوگوں کو نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز آ رہی ہیں ، نامعلوم نمبرز سے کہا جا رہا ہے کہ آج کی تقاریر کے بعد کریک ڈاؤن کے لیے تیار ہو جانا چاہئیے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نوٹ کر لیں ، یہ ریکارڈ کے لیے بتایا جارہا ہے۔جس پر ردِعمل دیتے ہوئے وزئراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ایک ایکسپرٹ سے بات ہوئی تھی جن لوگوں کو فون آئے ان کے فونز کا فارنزک کرنا ہو گا تاکہ دھمکی دینے والے تک پہنچا جا سکے ، براہ مہربانی قانون نافذ کرنے والے ادارروں سے رابطہ کریں اور فارنزک کرا لیں۔

About Admin

Check Also

آ گئی وہ خبر جس کا انتظار تھا ،نہ رکنے والی بارشیں ؟ مگر کب سے ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے اطمینان بخش خبر آ گئی ہے ،محکمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *