Breaking News

بڑا سیاسی تہلکہ!!! زرداری نے تحریک انصاف کی ایک ساتھ 2بڑی وکٹیں گرا دیں، پورے ملک میں تھرتھلی مچ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے مگر حالات اور وقت کا پانسہ پلٹے کوئی دیر نہیں لگتی اس وقت ملک بھر مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے ایسے میں پیپلز پارٹی نے تحریک انساف کی دو بڑی وکٹوں پر ہاتھ صاف کرد یا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فریال تالپور نے تحریک انصاف کی ایک ساتھ بڑی وکٹیں گرا دیں۔ پی ٹی آئی سندھ کے اہم رہنما اور مرحوم ایم پی اے حاجی غلام حسین انڑ کے فرزند شفقت حسین انڑ نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے شفقت حسین انڑ کی زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقات ہوئی ہے،فریال تالپور سے ملاقات کے دوران شفقت حسین انڑ نے باضابطہ طور پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ دوسری جانب حکومت نے توشہ خانہ میں موجود قیمتی تحائف سرکاری افسران و آرمی افسران کو بیچنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق توشہ خانہ میں موجود 177 قیمتی اشیا کی نیلامی 25 نومبر کو کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق توشہ خانہ میں موجود لاکھوں مالیت کے بریسلیٹ، نیکلس، سونے کی تسبیح، گھڑیاں، انگوٹھیاں، جھمکے، قیمتی ساڑھی و خنجر بھی نیلام ہونگے۔ کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق 4 سے 6 نومبر تک اشیا ڈسپلے کے لیے رکھی جائیں گی۔ 25 نومبر کو اشیا کی نیلامی ہوگی۔ خیال رہے کہ یکم اکتوبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے دائر توشہ خانہ ریفرنس میں پیش کردہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے اثاثے قرق کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے عدالت کے حکم پر نواز شریف کے اثاثوں سے متعلق ریکارڈ ا کٹھا کرکے پیش کیا تھا جس میں پراپرٹیز، گاڑیاں، بینک اکاونٹس شامل ہیں۔ نوازشریف کے نام پر لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی بھی قرقی میں شامل تھی۔

About Admin

Check Also

بریکنگ نیوز!! وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی بھی عہدے پر بیٹھے شخص کو مستعفی ہونے کو دل نہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *