Breaking News

نومبر میں (ن) لیگ کے کباڑہ کرنے کی تیاریاں! 13 اراکین اسمبلی کا شریف خاندان کو خیر باد کہنے کا فیصلہ، بڑے بڑے نام شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم کی جانب سے حکومت مخالف تحریک جاری ہے جس میں زیادہ تر وزیر اعظم عمران خاں اور پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے بڑے بڑے نام پارٹی قیادت سے نالاں ہیں اب مسلم لیگ ن کے لئے ایک بہت بُری خبر سامنے آ گئی ہے۔

معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ آئندہ دونوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے 13 رکن اسمبلی پارٹی سے علیحدگی اختیارکر سکتے ہیں۔ان میں 4 رکن قومی اسمبلی ہیں۔سیاسی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پہلےہی بتایا تھا کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں بڑے گروپ سامنے آئیں گے۔یہ سلسلہ اب شروع ہو گیا ہے اور اسی سلسلے میں لیگی ایم پی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی۔کیا ڈھائی سال پہلے حلقے کے مسائل نہیں تھے۔ کیا اس سے پہلے حلقے میں کوئی مسائل نہیں تھے،سارے مسئلے اب ہی سامنے آنے تھے۔ن لیگ کے اندر کئی ایسے ارکان اسمبلی موجود ہیں جو سوچتے ہیں کہ ہم کسی صورت اداروں سے اختلاف نہیں کریں گے۔وہ پاکستان کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے،یہی وجہ ہے کہ وہ کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ ابھی وزیراعلیٰ سے ایک لیگی ایم پی اے نے ملاقات کی ہے لیکن آئندہ دونوں میں 13مزید ارکان اسمبلی سامنے آئیں گے جن میں 4 رکن قومی اسمبلی بھی ہیں۔ان کی ملاقات ہو چکی ہے لیکن سامنے نہیں آئیں۔13 لیگی رہنماؤں میں ایک وہ بھی رکن اسمبلی ہیں جنہوں نے سابق دور میں اپنی وزرات سے استفعیٰ دے دیا تھا۔ میرے پاس تمام لیگی رہنماؤں کے نام بھی ہیں۔یہ تمام بہت اہم لیگی رہنما ہیں ۔ن لیگ کو اٹک سے ایک بڑی خبر ملے گی، جنوبی پنجاب اور پاکپتن سے بھی ایسی خبر آئے جس سے ن لیگ کو دھچکا لگے گا۔

About Admin

Check Also

رات گئے عمران خان کے ایک قریبی وزیر سے ملاقات ہو گئی، حال احوال پوچھا تو کہنے لگے کہ خوش بھی بہت ہیں اورپریشان بھی بے حد ، کیونکہ ۔۔۔۔۔ روف کلاسرا کا دنگ کر ڈالنے والا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اڑھائی سال سے زائد کا عرصہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *