Breaking News

بریکنگ نیوز: طلباء کیلئے سرپرائز۔!! وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی اداروں کی بندش اور موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے حتمی اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر شفقت محمودکی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی ، جس میں چاروں صوبائی اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم اور حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ وزرائے تعلیم کانفرنس میں تین نکاتی ایجنڈے کورونا کی صورتحال، موسم سرما کی تعطیلات اور تعلیمی سال اپریل سے اگست منتقل کرنے پر مشاورت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آٹھویں، نویں اور دسویں کے بورڈ امتحانات پر بھی کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہونگی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اگلا اجلاس دسمبر میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی صدارت میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس ہوا  وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا، شرکا نے اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی ضرورت نہیں، تعلیمی سال اپریل کے بجائے اگست سے شروع کرنے پر کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔ شرکا نے موسم سرما کی تعطیلات معمول سے کم کرنے، آئندہ اجلاس دسمبر کے پہلے ہفتے میں بلانے اور اس میں تعلیمی سال بڑھانے سے متعلق مزید گفتگو پر اتفاق کیا ہے۔ اجلاس سے قبل ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اچھی یونیورسٹی صرف عمارت سے نہیں بنتی بلکہ اس کے لیے بہترین اساتذہ اور سہولیات کی ضرورت ہوتی ہے، تعلیمی معیار میں بہتری کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ تعلیمی ادارے بند ہونے سے بہت نقصان ہوا، فی الحال اسکول بند کرنے کی نوبت نہیں آئی، وزارت صحت کی ایڈوائزری ہمارے لیے مقدم ہے، وزارت صحت سے ایڈوائس آنے تک تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔

About Admin

Check Also

پی ٹی آئی کو دھچکا! اہم ترین رہنماء کو انتخابات کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ضمنی الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *