Breaking News

ملکی سیاست میں ہلچل! جہانگیر ترین نے اچانک بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ جہانگیر ترین 7 ماہ پہلے پاکستان سے لندن پہنچے تھے۔ جب سے وہ ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم ہیں۔ جہانگیر ترین شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک مقیم ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے برطانیہ میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کا اعلان کردیا۔ لندن میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے جہانگیر ترین نے وطن واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ پاکستان واپس جارہا ہوں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کے لیے بکنگ بھی کروالی ہے۔  دوسری جانب اینٹی ٹیررازم کورٹ نے پی ٹی وی پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے کے کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بری کر دیا۔ عدالت نے وزیراعظم کی مقدمہ سے بریت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد تین روز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئےعمران خان کو بری اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ صدر مملکت کو استثنیٰ حاصل ہے اس لیے ان کی حد تک تو کیس نہیں چلایا جائے گا لیکن مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان پر 12 نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گا۔عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزمان جن میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شفقت محمود، اسد عمر، اور علیم خان سمیت دیگر شامل ہیں کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے وکیل نے بریت کی درخواست پر تحریری دلائل جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں پھنسایا گیا، ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔

About Admin

Check Also

بریکنگ نیوز:13 مئی یا 14 مئی۔۔؟ملک میں عیدالفطر کب ہوگی تاریخ کا اعلان ہوگیا پوری قوم کے شاندار خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *