Breaking News

جمعہ کادن ن لیگ کو لے ڈوبا: کپتان نے ن لیگ کی ایک گیند پر دو بڑی وکٹیں گرا دیں،ن لیگ ختم شد

اسلام آباد(نیو ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آ چکی ہے یہی وجہ ہے کہ دوسری جماعتوں بالخصوص پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اکثر لوگ تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں جبکہ اب بھی کچھ ایسا ہی بڑا ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چند یوم قبل تو صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے گلفشاں کالونی سمن آباد کا دورہ کیا جہاں ان سے ن لیگ کے سیاسی رہنما قاضی انوار کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا- صوبائی وزیر میا ں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قاضی انوار اور ان کے ساتھیوں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہیں اور عوامی خدمت کے ایجنڈے کی بدولت پارٹی کی جڑیں عوام میں گہری ہورہی ہیں جبکہ آج پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارسلان شاہ اور ناصر لودھی نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری سے تحر یک انصاف کے صوبائی سیکرٹر یٹ میں ملاقات کے دوران (ن) لیگ لاہور کے حلقہ این اے133سے ارسلان شاہ ’ناصر لودھی میاں جماعت علی نے اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلا ن کر دیا جبکہ اس موقعہ پر پاکستان تحر یک انصاف کے رکن ندیم شاکر اور اسلم کامی اور دیگر بھی موجود تھے (ن) لیگیوں کی تحر یک انصاف میں شمولیت کے موقعہ پر گفتگو کے دوران اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ شر یف خاندان کی کر پشن اور انکی عوام دشمن کر توت دیکھنے کے بعد (ن) لیگ کے عوام کے خیر خواہ لوگ تحر یک انصاف میں شمولیت کر رہے ہیں ۔

About Admin

Check Also

شادی کی تیسری رات دولہے نے دولہن کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ دونوں خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی ہر انسان کی بڑی خواہش ہوتی ہے اور ہر انسان اپنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *