Breaking News

مریم نواز اور اعلیٰ عسکری شخصیت میں ملاقات کا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے چند روز قبل ایک عسکری شخصیت سے ملاقات کی تھی، ان کو اعلیٰ سطح پر گارنٹی دے دی گئی ہے کہ الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہو گی،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن میں فوج نہ آئے  تو فوج نہیں آ رہی۔

اس بات کا دعویٰ معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مریم نواز کی تقریر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مریم نواز سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ عرصہ پہلے انہی جنرل صاحب کے خلاف جن کے خلاف رات دن پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور غلیظ حملے کر رہے ہیں ان کو رات کے اندھیرے میں ملنے کیوں گئی تھیں، کیا باتیں ڈسکس کی تھیں، ان کو چیلنج ہے میں کہتا ہوں یہ تردید کریں تاکہ سارے حقائق بتائے جائیں، یہ دو جرنیلوں پر حملہ کر رہی ہیں ان میں سے ایک سے انہوں نے ملاقات کی، چوہدری غلام حسین نے کہا کہ یہ ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔ معروف صحافی نے کہا کہ وہاں پر انہوں نے چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کی بات کی جس پر انہیں جواب دیا گیا  آپ کی مرضی ہے اگر آپ کے پاس ووٹ پورے ہیں تو جو مرضی کریں، اس طرح کے مطالبات کیے گئے، ایک طرف آپ گالیاں دے رہے ہیں اور دوسری طرف آپ رات کے اندھیرے میں فوج کے سربراہ یا ایجنسی کے سربراہ سے ملنے کیوں گئی تھیں یہ کس طرح کی سیاست کر رہے ہیں۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *