Breaking News

بریکنگ نیوز: قادر بلوچ اور ثناء اللہ زہری کے بعد مسلم لیگ (ن) کو ایک اور بڑا دھچکا، اہم ترین رہنما نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جب سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے فوج مخالف بیانیہ اپنایا ہے تب سے ہی اپوزیشن اتحاد کی تحریک خطرے میں پڑ گئی ہے  بلاول بھٹو کی جانب سے دیا گیا بیان اس بات کا واضح ثبوت ہے تاہم اب مسلم لیگ کے لئے ایک بڑی پریشان کن خبر سامنے آ گئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیانئے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے ساتھ20 لیگی رہنما بھی استفعیٰ دینے کے لیے تیار ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے پاس پی پی کا وفد آیا تھا۔بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جس پر مشورے کے بعد فیصلہ کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف فوج کو یہ کہتے ہیں کہ کوئی آرڈر آرمی چیف کی طرف سے آتا ہے تو اس کو دیکھیں گے۔اگر غیر آئینی تو عمل نہ کریں۔اس کی بنیاد پر فوج میں تفرقہ پڑ سلتا ہے۔ یں ایک ریٹائرڈ فوجی ہوں ، فوج کی وجہ سے میری عزت ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عبدالقادر بلوچ اور نواب ثنا اللہ زہری کے پارٹی سے علیحدگی کے بعد بلوچستان کے مختلف اضلاع کے صدور نے بھی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان میں بڑا دھچکا لگا ہے،(ن) لیگ کے سینئر رہنما عبدالقادر بلوچ اور نواب ثنا اللہ زہری کے پارٹی سے علیحدگی کے اعلان کے بعد مکران، قلات اور نصیرآباد کے اضلاع کے (ن) لیگی صدور نے بھی پارٹی چھوڑ دی۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سیکریٹری جنرل جمال شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی صدر قادر بلوچ اور نواب ثنا اللہ زہری کے جانے کا دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں لوگوں کے جانے سے فرق ضرور پڑتا ہے۔

About Admin

Check Also

بریکنگ نیوز:13 مئی یا 14 مئی۔۔؟ملک میں عیدالفطر کب ہوگی تاریخ کا اعلان ہوگیا پوری قوم کے شاندار خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *