Breaking News

جوبائیڈن کے اقتدار میں آتے ہی نواز شریف نے سُکھ کا سانس لیا، سابق وزیراعظم کا نومنتخب امریکی صدر سے کیا تعلق نکل آیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برطانیہ میں موجود پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھی نومنتخب امریکی صدرکومبارکباد کا پیغام بھیج دیا ہے، نواز شریف نے اپنے پیغام میں‌ نومنتخب امریکی صدرکے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی بھیجا ہے۔ نوازشریف کا کہنا تھاکہ امید ہے کہ آپ کی صدارت میں امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔ اور دونوں ملک ملکرمسائل کا حل کریں گا، دوسری طرف لندن میں موجود صحافی اظہرجاوید کہتے ہیں کہ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن گزشتہ دو دہائیوں سے سابق وزیراعظم کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتے ہیں۔ اظہرجاوید نے مزید کہا کہ وہ رائیونڈ جاتی عمرہ بھی آچُکے ہیں توقع یہی ہے کہ ٹرمپ کے برعکس پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور یکطرفہ احتساب کے خاتمے کیکئے کردار ادا کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم ) نے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست دے دی ہے۔ نجی ٹی وی نیوز کے مطابق پشاور میں پی ڈی ایم جلسے کی این او سی کے لیے درخواست پانچ جماعتوں کے جنرل سیکرٹریز پر مشتمل انتظامی کمیٹی نے جمع کرائی ہے۔ پی ڈی ایم نے ایک اور درخواست میں چیف کییٹل سٹی پولیس پشاور سے سکیورٹی انتظامات کی استدعا بھی کی ہے۔ پی ڈی ایم کا جلسہ 22 نومبر کو صبح 10 بجے پشاور کبوتر چوک رنگ روڈ پر منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جلسہ کی میزبانی پر عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے درمیان اختلاف کے باعث قائدین نے مشترکہ طور پر میزبانی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے پانچ جماعتوں کے جنرل سیکرٹریز پر مشتمل انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

آ گئی وہ خبر جس کا انتظار تھا ،نہ رکنے والی بارشیں ؟ مگر کب سے ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے اطمینان بخش خبر آ گئی ہے ،محکمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *