Breaking News

عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکیم الامت، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا کل مورخہ9 نومبر کو یوم ولادت ہے وہ پاکستان کے ایک عظیم قومی شاعر تھے اُن کی نظمیں آج بھی سکول کے بچوں کو پڑھائی جاتی ہے اُن کی دعا “لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری” آج بھی بہت مشہور ہے۔

اب ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر سیالکوٹ میں کل عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا ہے،شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمداقبالؒ کے یوم پیدائش پرضلع سیالکوٹ میں تعطیل کااعلان کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ کی تمام سیشن وسول عدالتیں کل بندرہیں گی،لاہورہائی کورٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سیالکوٹ کومراسلہ جاری کردیاگیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عبدالقادر بلوچ اور نواب ثنا اللہ زہری کے پارٹی سے علیحدگی کے بعد بلوچستان کے مختلف اضلاع کے صدور نے بھی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان میں بڑا دھچکا لگا ہے، (ن) لیگ کے سینئر رہنما عبدالقادر بلوچ اور نواب ثنا اللہ زہری کے پارٹی سے علیحدگی کے اعلان کے بعد مکران، قلات اور نصیرآباد کے اضلاع کے (ن) لیگی صدور نے بھی پارٹی چھوڑ دی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سیکریٹری جنرل جمال شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی صدر قادر بلوچ اور نواب ثنا اللہ زہری کے جانے کا دکھ ہے،انہوں نے کہا کہ پارٹی میں لوگوں کے جانے سے فرق ضرور پڑتا ہے تاہم جلد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ورکرز کنونشن کروائیں گے جب کہ 2 یا 3 صدور کے علاوہ تمام اضلاع کے صدر (ن) لیگ کے ساتھ ہیں۔یادرہے کہ مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے جماعت سے علیحدگی کا اعلان کردیا جب کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹیو کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔

About Admin

Check Also

صلح کس نے اور کن شرائط پر کروائی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی کی صلح کروانا بھی بہت بڑا نیکی کا کام ہے اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *