Breaking News

گاڑی خود بخود چل رہی تھی؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک آدمی گھر لوٹ رہا تھا کہ اس کی گاڑی خراب ہو گئی رات کافی ہو چکی تھی  یک دم اندھیرا تھا۔ موبائل کا نیٹ ورک بھی نہیں تھا اب دور دور تک کوئی آگے نہ پیچھے اب گاڑی سائیڈ کرکے لفٹ کا انتظار کرنے لگا۔ کافی دیر بعد ایک گاڑی بہت ہی دھیرے دھیرے اس کی طرف آتی ہوئی دکھائی دی۔

اب اس کی جان میں جان آئی اس نے گاڑی روکنے کے لیے ہاتھ دیا گاڑی دھیرے دھیرے رکتے اس کے پاس آئی۔ اس نے جھٹ سے گیٹ کھولا اور اس میں بیٹھ گیا لیکن اندر بیٹھتے ہی اس کے ہوش اڑ گئے۔ گلا سوکھنے لگا آنکھیں کھلی رہ گئی دل زور زور سے دھڑکنے لگا اس نے دیکھا ڈرائیونگ سیٹ پہ کوئی تھا ہی نہیں گاڑی اپنے آپ ہی چل رہی تھی۔ ایک تو رات کا اندھیرا اوپر سے اتنا خوفناک منظر اس کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ میں کیا کرو باہر جاؤں یا اندر ہی رہوں وہ کوئی فیصلہ کرتا کہ راستے میں ایک موڑ آیا تبھی دو ہاتھ اس کے بغل والے کانچ پہ پڑے اور گاڑی مڑ گئی پھر ہاتھ غائب اب اس کی سٹی پٹی اور گم ہو گئی من ہی من آیت الکرسی شروع اور اندر ہی رہنے میں بھلائی سمجھی۔ گاڑی اندھیرے میں رک رک کر دھیرے دھیرے آگے بڑھ رہی تھی تب ہی سامنے پٹرول پمپ نظر آیا اب گاڑی وہاں جا کر رک گئی۔ اس نے راحت کی سانس لی اور گاڑی سے اتر کر بھاگا پٹرول پمپ پے لگے کولر سے پانی پیا اتنے میں اس نے دیکھا ایک آدمی ڈرائیونگ سیٹ پہ بیٹھنے جا رہا ہے۔ وہ دوڑتے ہوئے اس کے پاس گیا اور بولااس گاڑی میں مت بیٹھومیں اس گاڑی میں بیٹھ کر آیا ہوں۔ اس میں بھوت ہےاس آدمی نے اس کے منہ پر زوردار تمانچہ مارا اور کہا ابے کمینے تو کب بیٹھا اس میں تبھی میں سوچوں گاڑی اتنی بھاری کیسے ہو گئی تھی یہ میری گاڑی ہے پٹرول ختم تھا تو پانچ کلو میٹر سے دھکا مارتے لا رہا ہوں۔

About Admin

Check Also

کیا عبدالرزاق اور فلم اسٹار شادی کرنے جارہے ہیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شوبز سٹارز اور کرکٹرز میں دوستیاں اور پھر شادیاں کوئی نیا کام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *