Breaking News

ملکی سیاست کے لیے شاندار خبر: چودھری نثار کا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو فون،کیا بات چیت ہوئی ؟ جانیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے منحرف رکن صوبائی اسمبلی چودھری نثار علی خاں جو کہ 2018 کے الیکشن میں قومی اسمبلی کی دونوں نشستیں ہار گئے تھے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست جیتی تھی تاہم اس نشست کا ابھی تک حلف نہیں اُٹھایا تھا۔ تاہم اب سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

اورچودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔چودھری نثار نے چودھری شجاعت کی صحت یابی کیلئے دعاکی اور نیک خواہشات کااظہارکیا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت سروسز ہسپتال میں زیرعلاج ہیں،ڈاکٹروں کی ابتدائی تشخیص کے بعد چودھری شجاعت حسین کو نمونیا ہے ، ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ نمونیا کے شدت اختیار کرنے کی وجہ سے انہیں شدید چھاتی کا انفیکشن ہے۔  پرنسپل سمز میڈیکل کالج ڈاکٹرامجدکا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت سروسز ہسپتال میں علاج سے مطمئن ہیں ،ان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے،اور وہ لوگوں سے بات چیت کررہے ہیں۔پرنسپل سمز کا کہنا تھا کہ نروس سسٹم کی ایک بیماری چوہدری شجاعت حسین کو ہے، بلغم نہ نکلنے سے چوہدری شجاعت کو سانس لینے میں دشواری ہوئی۔ دوسری جانب شہباز شریف کی طبیعت جیل میں اچانک پگڑ گئی، مسلم لیگ (ن) بڑا مطالبہ کر ڈالا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کمر میں تکلیف بڑھ گئی جس پرمسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدر کو فوری ڈاکٹر تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب جو شخص اپنے سیاسی مخالفین کی صحت پر سیاست کرے وہ قابل ترس ہے، شہباز شریف کی صحت کو نقصان پہنچا کر خوش ہو رہے ہیں، عمران صاحب جان بوجھ کر شہباز شریف کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب کے اقتدار کا سفر شہباز شریف کی صحت پر اختتام پزیر ہو رہا ہے۔

About Admin

Check Also

’رضا مندی سے ہوا تو الگ معاملہ لیکن اگر۔۔۔۔۔ زبیر عمر کی مبینہ نازیبا ویڈیو، غریدہ فاروقی کھل کر بول پڑیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور نواز شریف اور مریم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *