Breaking News

پاکستان میں نئی سیاسی جماعت کی انٹری! تیاری مکمل ، امریکا سے پیغام جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں اس وقت کئی سیاسی جماعتیں کام کر رہی ہیں مگر اقتدار میں آنا کسی کسی سیاسی جماعت کو ہی نصیب ہوتا ہے کئی سیاسی جماعتیں بنتی ہیں مگر وہ ہمیشہ زوال پذیر ہی رہتی ہیں تاہم اب ایک اور نئی سیاسی جماعت نے قسمت آزمانے کے لئے اپنی انٹری ماری ہے۔

وائس آف کراچی کے نام سے شہری سیاست میں نئی جماعت کی انٹری کی تیاری کرلی گئی، ایم کیو ایم رہنما واسع جلیل نے امریکا سے پیغام جاری کردیا-نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما واسع جلیل کا کہنا ہے کہ مہاجر حقوق کے لیے گرینڈ الائنس بنائیں گے، پیپلزپارٹی مہاجر قوم کےخلاف مذموم سازشیں کرتی ہے، پاکستان ہمارا وطن ہے واپس آکر کردار ادا کریں گے-انہوں نے بتایا کہ چیئرمین وائس آف کراچی ندیم نصرت نے گرینڈالائنس کے قیام کی بات کی ہے، شہری سندھ اور مہاجرقیادت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی بات کی ہے، ندیم نصرت نے گرینڈ الائنس کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی بات کی ہے، اس معاملےپر اراکین سے جو رابطے ہوئے ہیں ان کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں-انہوں نے کہا کہ گزشتہ 72 سال میں سندھ میں بسنے والوں کا استحصال کیا گیا، پیپلزپارٹی سندھ میں رہنے والوں کا استحصال کررہی ہے، سندھ میں بسنے والوں کا استحصال کسی سے ڈھکا چھپا نہیں-واسع جلیل نے کہا کہ مہاجر قوم کو تیسرے درجے کا شہری بنانے کیلئے پیپلزپارٹی مذموم سازشیں کرتی رہتی ہے، تعلیم، روز گار، کوٹہ سسٹم میں استحصال مکمل طور پر نظر آرہا ہے-سابق ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ وائس آف کراچی کی ٹیم بہت جلد قوم کو اس متعلق آگاہ کرے گی۔

About Admin

Check Also

شادی کی تیسری رات دولہے نے دولہن کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ دونوں خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی ہر انسان کی بڑی خواہش ہوتی ہے اور ہر انسان اپنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *