’آسامی خالی ہے۔۔‘‘ وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کو پاکستانی شخص کی تلاش، سی وی مانگ لی

اسلام آباد(نیز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کی سابق اہلیہ جمائمہ خاں جو کہ لندن میں رہائش پذیر ہیں اور اُنہوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اب برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کو اپنی نئی فلم کیلئے لندن میں مقیم پاکستانی کی تلاش ہے۔

جو کپڑے سلائی کرنا جانتا ہو۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے ’آسامی خالی ہے‘ کا ایک نوٹس اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس کے مطابق انہیں ایک برطانوی پاکستانی کی تلاش ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’فیچر فلم کیلئے جدید فیشن کے ملبوسات بنانے کیلئے ایک لندن میں مقیم برطانوی پاکستانی کی تلاش ہے۔‘جمائما نے بتایا کہ ’اس کے پاس سلائی اور کمپیوٹر کی مہارت اور ڈرائیور کا لائسنس ہونا ضروری ہے۔‘ دوسری جانب پاکستانی روپے کا خطے کی بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسیوں میں شمار ہونے لگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روپے کی قدر میں یکم اکتوبر سے 3.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور یہ بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسیوں میں انڈونیشیا اور جنوبی کوریا کے بعد تیسرے نمبر پر آگیا ہے ۔ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 158 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔ عالمی سطح پر ڈالر کی قدر گرنے ، ایکسپورٹرز کی جانب سے ڈالر تیزی سے تڑوانے اور ترسیلات زر میں بہتری آنے کے باعث روپے کی قدر کو مسلسل سہارا مل رہا ہے ۔ڈیلرز کا کہنا ہے 26 اگست 2020 کو جب ڈالر 168 روپے 43 پیسے کی رکارڈ سطح کو چھو گیا تھا اس وقت سے آج تک امریکی کرنسی انٹر بینک میں 9 روپے 52 پیسے سستی ہوچکی ہے ۔

About Admin

Check Also

دنیا کا وہ ملک جہاں گرمی کی وجہ سے کاریں تک پگھل کر پگھل کر سڑک پر بہنیں لگیں ، وہاں کا ٹمپریچر کہاں جا پہنچا ؟ ویڈیو لنک میں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یا اللہ ہمیں معاف فرما دے ، پاکستان میں تو گرمی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *