Breaking News

مریم نواز گلگت بلتستان میں سیر و تفریح میں مصروف مگر۔۔۔ نامور رُکن اسمبلی ساتھیوں سمیت تحریک انصافف میں شامل، (ن)لیگ ہل کر رہ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان میں الیکشن مہم اپنے عروج پر ہے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو الیکشن مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ایسے میں مسلم لیگ ن کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے جس سے پارٹی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر گلگت بلتستان میجر (ر) امین ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر گلگت میجر (ر) امین نے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے وژن پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے ساتھیو ں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی انہو ں نے کہاکہ کافی سوچ بچار کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا شریف خاندان کا بیانیہ کو ئی بھی محب وطن پاکستانی قبول نہیں کر سکتا۔ دوسری جانب سعودی عرب نے اس بات کے واضح اشارے دئیے ہیں کہ وہ پاکستان کے لئے دو ارب ڈالرز قرضے کی تجدید نہیں کرے گا ۔اس ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاکستان نے بھی اپنے زر مبادلہ ذخائر کو کم ہو نے سے بچانے کی راہیں تلاش کر نا شروع کردی ہیں ۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق چین یاکمرشل قرضوں کے ذریعہ دو ارب ڈالرز کا بندو بست کرنا پڑے گا ۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے دو ارب ڈالرز ڈپازٹس کے معاملے میں کوئی نئی پیش رفت نہیں ہو ئی ہے کیونکہ دو ماہ بعد یہ میچور ہو جائیں گے ۔خصوصی سیکرٹری خزانہ محسن چاندنا کے وزارت مواصلات میں تبادلے کے بعد ابھی تک کسی با قاعدہ ترجمان کا تقرر نہیں کیا گیا ۔

About Admin

Check Also

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔۔اچانک انتقال سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے گھر صف ماتم بچھ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *