Breaking News

بریکنگ نیوز:عمرہ کا مکمل پیکیج…..پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گزشتہ چند سالوں سے حج اور عمرہ پیکج کافی زیادہ مہنگا کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے عام آدمی اس سعادت مبارک سے محروم ہو کر رہ گیا تھا  تاہم اب عمرہ کرنے والوں کو ایک بہت بڑی خوشخبری سُنا دی گئی ہے جسے جان کر آپ بھی عش عش کر اُٹھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے عمرہ فلائٹ شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ گاگا کے اعلامیہ کے مطابق سعودی ائیر لائن کے علاوہ دیگر ائیر لائنز کو بھی سعودی عرب کے مختلف شہروں تک پروازیں چلانے کی اجازت ہو گی، تمام ائیر لائنز کو رواں ماہ سے ہی مسافر لانے کی اجازت مل گئی ہے جس سے پاکستانی عمرہ زائرین کو سستے ٹکٹ مہیا ہو نگے اور عمرہ کا مکمل پیکیج بھی 50ہزار روپے تک سستا ہو گا۔جہاز میں کرونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا، پشاور سے عمرہ پروازیں رواں مہینے سے شروع ہو جائیگی ۔ عمرہ پروازوں کے لئے پیکیج بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب نواز شریف کیخلاف بیان دینے والے جے یو آئی رہنما عہدے سے فارغ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کیخلاف بیانات دینے والے جے یو آئی رہنما حافظ حسین احمد کیخلاف ان کی جماعت کی جانب سے ایکشن لیا گیا ہے۔ نواز شریف کیخلاف میڈیا پر بیانات دیے جانے کے بعد اب جے یو آئی نے حافظ حسین احمد کو پارٹی ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم جلسوں میں پاک فوج کیخلاف سخت بیانات دیے جانے کے بعد جمعیت علماء اسلام ف کے اہم رہنما حافظ حسین احمد نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو آستین کا سانپ کہہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں اس ملک کا رہنے والا ہوں، یہ ملک ہے تو ہم ہیں۔

About Admin

Check Also

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دے دی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *