Breaking News

سکول بند کرنے کے حوالے سے وزرائے تعلیم نے ہنگامی فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے متعدد تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ملک میں بھی کورونا کیسز بڑھتے ہی جارہے ہیں ۔ وفاقی دارلحکومت کی تین یونیورسٹیوں میں کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد متعلقہ کلاسز کو بند کردیا گیا ۔ اسی طرح لاہور اور دیگر شہروں کے سکولوں ، کالجوں میں بھی کورونا کے کیسز کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی ہیں۔

پاکستان بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد پاکستان کے تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اجلاس طلب کیا ہے ۔ یہ مراسلہ تمام صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے رکن کو جاری کردیاگیا ہے ۔ تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم کا اجلاس 16 نومبر کو گیارہ بجے این سی او سی میں ہوگا۔  دوسری جانب نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاہے کہ میاں نواز شریف نے کراچی واقعہ کی رپورٹ پر اپنے ٹویٹ میں جو کہا ہے وہ ہی پارٹی کا موقف ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے فرزند حسین نواز نے اپنے گھر ایون فیلڈ ہاو¿س پارک لین لندن میں نجی چینل سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ کراچی واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ کو میاں نواز شریف نے مسترد کر دیا ہے انھوں نے جو اپنے ٹویٹ میں کہا ہے وہ ہی سب کا موقف ہے اور ہونا بھی وہی چاہئے اورپارٹی کا بھی وہی موقف ہے اس پر میرے پاس کچھ اور کہنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ ماضی میں ہم بھی جذبات میں آگئے تھے جوبجلی گیس کے منصوبے تیزی سے لگا دیے۔ان کا کہنا تھا کہ جذبات میں آ کرآئی جی سندھ کو اغوا کیا جاسکتا ہے توجذبات میں آکرعوام کے مسائل بھی حل کرنے چاہئیں، ہم بھی جذبات میں آگئے تھے اور بجلی گیس کے منصوبے تیزی سے لگائے۔

About Admin

Check Also

جاتی امرا:شریف خاندان کی محل نما رہائش گاہ، جاتی امرا کا ہندی زبان میں کیا مطلب ہے؟ جو جان کر آپ کو حیرانگی ہو گی

لاہور میں رائے ونڈ روڈ پر پاکستان کے سابق وززیر اعظم میاں محمد نواز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *