Breaking News

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں رات کے وقت خواتین کا راج چلتاہے اور کوئی بھی شخص اس ایک کام کے بغیر نہیں سو تا ، جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مغربی اور بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا ہر وقت جاری رکھتا ہے جس کی وجہ سے بیرونی دنیا میں پاکستان کاامیج زیادہ اچھا نہیں لیکن اِسی ملک میں امن وامان ، معاشرتی انصاف اور بھائی چارے کی ایسی مثالیں بھی ہیں جس کی مہذب دنیا میں مثال نہیں مل سکتی۔

سب سے زیادہ جرائم سے متاثرہ سمجھے جانیوالے کراچی کا ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں رات کی تاریکی میں گلیوں میں خواتین کی حکمرانی ہوتی ہے ، جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے اور 20ہزار کی آبادی میں کوئی شخص بھوکانہیں سوتا، کسی بھی غیرشخص کا علاقے میں گھسنا ہی ناممکن ہے جبکہ شادی بیاہ کی عمومی رسومات ہفتے کی شام کوہی ہوتی ہیں ،علاقے میں نئے آنیوالے شخص سے عزت سے پیش آتے ہیں لیکن آنے کا مقصد اور شناخت مشکوک ہونے کے بعد اجتماعی اقدام بھی ہوسکتاہے ، ایسا ہی کچھ ایک سیاسی جماعت کے کارکنان کے ساتھ بھی ہواجو زبردستی کھالیں لیناچاہتے تھے لیکن پھر اُنہیں دم دبا کر بھاگنا پڑا، کسی کو خون کی ضرورت ہوتو مسجد میں اعلان ہوتاہے اور محلے کا ہرنوجوان ہسپتال پہنچتاہے ۔ یہ علاقہ کراچی میں’ رنچھوڑلائن ‘ سے معروف ہے جس کا پرانا نام گزدرآباد ہے ، اس غریب علاقے میں رہائشی مارواڑی سلاوٹ برادری کی اپنی بولی، رسوم و روایات ہیں۔گزدرآباد کی تنگ گلیاں دن کے اوقات میں پرہجوم رہتی ہیں،نصف شب کے بعد چہل پہل تھم جاتی ہے اور سناٹے کا راج ہوجاتا ہے، پھر خواتین گھروں سے باہرآکر گلیوں میں گھروں کے باہر بنے تختوں پر بیٹھنا شروع ہوجاتی ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق چائے کیساتھ لطیفے سنانے اور ہنسنے ہنسانے میں مصروف خواتین رات کے پہر گلیوں پر حکمرانی کرتی ہیں۔a

About Admin

Check Also

مون سون بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل آغاز کب سے ہوگا اور یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پکی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گرمی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے بہت بڑی خوش خبری سامنے آ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *