Breaking News

سینئرصحافی کامران خان نے اپنے ٹوئٹ میں ایسا دعویٰ کردیا کہ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس وقت ساری دنیا میں کورونا وائرس نے اپنے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں میں بھی کورونا وائرس سے بہت جانی نقصان کا سامنا ہے ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن بھی جاری ہے تاہم ان حالات میں سینیر صحافی کامران خان نے بڑا دعویٰ کر کے ملکی سیاست میں نیا بھونچال پیدا کر دیا ہے۔

معروف تجزیہ کار کامران خاں کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں قومی تقاضوں کو سمونے کے لئے مطلوبہ ترامیم پارلیمنٹ سےاسی سال منظور ہوں گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک بیان میں کامران خان نے کہا”اگر زرہ برابر بھی شک ہے تو دور کرلیں 2020 میں ہی 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں قومی تقاضوں کو سمونے کے لئے مطلوبہ ترامیم پارلیمنٹ سے منظور ہوں گی پی ایم ایل این پی پی پی پی ٹی آئی مل کرمفاہمتی فارمولا بنائیں گے پس منظرکے لئے زیل میں آج کی دو خبریں زہن میں ضرور رکھئے گا” ۔ ان کے لگائے سکرین شارٹس میں توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف اور آصف زرداری کی طلبی اور شریف خاندان کے خلاف 17 ارب روپے کے ریفرنس کی کچھ تفصیل شامل ہے۔ کامران خان کے اس ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیاکہ “تو آپ یہ مان رہے ہیں کہ یہ حکومت جعلی کیس بنا کر سیاستدانوں کو مجبور کرے گی کہ وہ عوام کی حمائت چھوڑ دیں اور 18 ویں ترمیم اور این ایف سی میں ردوبدل کریں”۔ ارشاد فاروق نے لکھا کہ “سب کی بریکیں کہاں ہیں یہ پاور پلئیر خب جانتے ہیں وہی نواز شریف فارمولا کہ ہر انساں بکتا ہے قیمت اپنی اپنی ۔کیوں اس قدر اخلاق سے گرے ہیں یہ سیاستدان کہ اب بلیک میل ہونےکا شور مچاتے ہیں کردار شفاف ہو تو بات بنتی ہے۔

About Admin

Check Also

جاتی امرا:شریف خاندان کی محل نما رہائش گاہ، جاتی امرا کا ہندی زبان میں کیا مطلب ہے؟ جو جان کر آپ کو حیرانگی ہو گی

لاہور میں رائے ونڈ روڈ پر پاکستان کے سابق وززیر اعظم میاں محمد نواز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *