Breaking News

پوراٹبر نہیں سارے ٹبر چور۔!! سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی اہلیہ کا حیران کُن کارنامہ منظر عام پر۔۔۔ رہی سہی کسر بھی پوری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن آج کل مشکل ترین وقت سے گزر رہی ہے قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے خواجہ محمد آصف نیب میں پیشیاں بھگت رہے ہیں جن کی گرفتاری کا بھی امکان ہے جبکہ اب اُن کا اہلیہ کا بھی ایک بڑا کارنامہ منظر عام پر آ گیا ہے۔

 سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کی اہلیہ سمیت با اثرسیاسی شخصیات کی 13 غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمیں سیل کردی گئیں۔ با اثرسیاسی شخصیات کی 13 غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمیں سیل خواجہ آصف کی اہلیہ، سابق مئیر سیالکوٹ توحید اختر، مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے رانا لیاقت علی، چوہدری ارشد وڑائچ اور منشا بٹ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے دھندے میں پیش پیش فرنٹ مین رکھ کرسادہ لوح عوام کو لوٹنے کا سلسلہ عروج پکڑگیا۔ ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ نے بااثر سیاسی شخصیات کی جانب سے غیر قانونی رہائشی کالونیاں سیل کرکے مذید کاروائی کے لئے ریفرنس اینٹی کرپشن پنجاب کو بھیج دئیے۔ نقشہ جات اورکنورژن فیس کی مد میں سرکاری خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سابق مئرسیالکوٹ چوہدری توحید اورخواجہ محمد آصف کی اہلیہ کی ملکیت ہے کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں عوامی مقامات اوپن ایریا ، کمیونٹی سینٹراورقبرستان کے لئے مختص زمین کوپلاٹس بنا کربیچ دیا گیا۔ کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کو137 کنال پررجسٹرکروا کے بعد میں غیرقانونی طریقے سے 281 کنال مزید شامل کرلیا گیا۔ پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت کسی بھی منظور شدہ ہاؤسنگ اسکیم کے نقشہ میں سوائے قبرستان کی لوکیشن کے کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی عثمان ٹاؤن، حسین ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن سٹی، ایان گارڈن، بشیرٹاؤن اورچاند باغ رانا لیاقت علی فرنٹ مین کے زریعے چلارہے ہیں مزکورہ رہائشی سوسائٹیوں کوغیررجسٹرڈ اورغیرقانونی ہونے کی وجہ سے سربہمرکیا گیا۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *