Breaking News

ایک خاتون سیاستدان ان سے ملنے گئیں تو میاں صاحب نے۔۔۔تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر اینکر پرسن ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ایک خاتون ابھی بھی زندہ ہیں ، کسی کو یقین نہیں تو وہ جا کر ان سے پوچھ سکتا ہے، جب وہ پارٹی میں شامل ہونے کے لیے نواز شریف کے پاس پہنچی تو نواز ریف رائیونڈ میں ہی موجود تھے نواز شریف نے دورانِ مُلاقات ان سے کہا۔

کہ کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا لیڈر میں ہی ہوں۔اس خاتون نے یہ سُن کر (ن) لیگ میں شمولیت اختیار نہیں کی تھی، کیونکہ کشمیر کی تاریخ 3 ہزار سال کی ہے وہ کشمیر کی تاریخ کے سب سے بڑے لیڈر کیسے ہوسکتے ہیں؟ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست میں خوشامد کوٹ کوٹ کر بھری ہے، بھٹو صاحب کے بارے میں ایوب خان نے کہا تھا کہ یہ ایشیا کا ڈیکال ہے، یہ صلاح الدین ایوبی ہے ، اب حنا پرویز بٹ صاحبہ جو کہتی پھر رہی ہیں کہ مریم نواز می ارتغرل غازی جو خصوصیات ہیں یہ کہنا احمقانہ بات ہے، مریم میں اچھے پہلو بھی ہیں، یہ صرف سیاسی بیان بازی ہے اگر یہ ایسا نہ کرے تو انہیں ٹکٹ کون دے؟ میں تو تب بول اُٹھا تھا جب عمران خان کو قائدِ اعظم محمد علی جناح سے ملایا تھا، میں نے کہا تھا کہ اللہ سے ڈرو کیونکہ 5 خصوصیات قائدِ اعظم میں ایسی تھیں جو صرف عظیم صوفیائے اکرام میں ہوتی ہیں ، زندگی بھر ان پر جھوٹ بولنے کا الزام نہیں لگا، ایک روپے کی خیانت کا الزام نہیں لگا، ایک بھی وعدہ خلافی نہیں کی، غیبت وہ نہیں کرتے تھے نہ اپنا وقت ضائع کرتے تھے جب جج بحال ہوگئے تو ایک اسکے بعد ایک دفعہ میٹنگ میں نواز شریف کو ایک شخص نے کہا کہ میاں صاحب ایسے کام تو پیغمبروں کے دور میں ہوا کرتے تھے، میرا ایک دوست بھی جو کہ ایم پی اے تھا وہ اسی میٹنگ میں موجود تھا اسنے اپنے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے فیصلہ کیا کہ آج کے بعد کبھی بھی خوشامد نہیں کرنی۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *