عمران خان کے سامنے بھٹو چھوٹا سا چوہا نظر آتا ہے، پولینڈ کی قرار داد میں ایسا کیا تھا کہ بھٹو نے اسے پھاڑ دیا ؟ عرصہ دراز کے بعد پیپلزپارٹی کا بڑا پول کھول دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خاں کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر پر اُن کو ساری دنیا میں سراہا گیا تھا جبکہ کچھ لوگوں نے وزیر اعظم عمران خاں کا موازنہ سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو مرحوم سے کرنا شروع کر دیا تھا۔

لیکن اس پر بات کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مقابلے میں ذوالفقار علی بھٹو ایک چھوٹا سا چوہا نظر آتا ہے، بھٹو کی تقریر عمران خان کے مقابلے میں دسواں حصہ بھی نہیں تھی، بھٹو نے پولینڈ کی قرار داد اس لیے پھاڑی تھی کیونکہ اس میں کہا گیا تھا کہ اقتدار مجیب الرحمان کے حوالے کردو تو بھارت فوجیں نکال لے گا۔نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام میں عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے اوریا مقبول جان عباسی نے کہا کہ لوگ بھٹو کی تقریر کی مثالیں دیتے ہیں لیکن بھٹو کی تقریر اس کا دسواں حصہ بھی نہیں تھی۔ 4 دن تو بھٹو زکام میں اپنے ہوٹل کے اندر پڑا رہا تھا اور اس لیے تقریر کرنے نہیں گیا تھا تاکہ ایک بار فوجیں مشرقی پاکستان میں داخل ہوجائیں اور اس کے بعد جا کر پولینڈ کی قرار داد پھاڑ دوں۔اوریا مقبول جان نے بتایا کہ پولینڈ کی قرار داد میں یہ لکھا ہوا تھا کہ تم اقتدار الیکشن جیتنے والے مجیب الرحمان کے حوالے کرو گے تو ہم انڈیا کو کہہ دیں گے کہ اپنی فوجیں باہر نکال لے، لیکن ذوالفقار علی بھٹو کو اپنا اقتدار ختم ہوتا ہوا نظر آرہا تھا اس لیے وہ شخص 4 دن وہاں نہیں گیا۔ بھٹو نے اپنی تقریر میں ایک دفعہ یہ نہیں کہا کہ تم انڈیا سے اس لیے محبت کرتے ہو کہ تمہاری مارکیٹ ہے، مجھے ذوالفقار علی بھٹو اس کے سامنے ایک چھوٹا سا چوہا نظر آتا ہے۔

About Admin

Check Also

بریکنگ نیوز!! وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی بھی عہدے پر بیٹھے شخص کو مستعفی ہونے کو دل نہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *