Breaking News

لیگی ایم این اے یوٹیلٹی سٹور سے کتنی چینی لے اُڑے؟ ویڈیو سامنے آتے ہین پاکستانیوں کے لیے یقین کرنا مشکل ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پارلیمنٹ لاجز کے یوٹیلٹی سٹور سے لیگی ایم این اے کتنی چینی لے گئے؟ شہباز گل نے ایسی ویڈیو شیئر کردی کہ یقین کرنا مشکل۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ایک ویڈیو ٹویٹ کی ہے جس کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے۔

کہ”پاکستان مسلم لیگ ن کے این اے-15 سے ایم این اے مرتضی عباسی صاحب نے یوٹیلٹی سٹور سےغریبوں کے لئیے مختص چینی مقررہ تعداد سے کہیں زیادہ حاصل کی۔یوٹیلٹی سٹور پر موجود سامان حکومت کم قیمت پر غریب کی امداد کے لئیے ٹیکس کے پیسے سے فراہم کرتی ہے۔اس پر صرف غریب کا حق ہے”ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص مہران گاڑی میں چینی کے درجنوں پیکٹ رکھ رہا ہے۔ جبکہ ویڈیو میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ یہ چینی پارلیمنٹ لاجز کے یوٹیلٹی سٹورز سے لے جائی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ یوٹیلٹی سٹور غریبوں کیلیے بنایا گیا ہے مگر لے کر کوئی اور جارہاہے۔ ویڈیو میں وزیراعظم اور متعلقہ وزیر سے نوٹس لے کر سزا دینے کا مطالبہ بھی کیاگیاہے۔اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں شہباز گل نے سٹور انچارج کے بیان کا عکس بھی شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “حیرانی کی بات ہے کہ ن لیگ کی قیادت غریب عوام کے مال کو لوٹنا اپنا حق سمجھتی ہے بھلے وہ زلزلہ ذدگان کے لئیے امداد ہو یا یوٹیلٹی سٹور پر موجود غریب لوگوں کے لئیے امدادی قیمت پر چینی گھی اور دالیں- یہ رویہ شرمناک ہے۔ اب ایسا نہیں چلے گا یہ عمران خان کی حکومت ہے غریب کا تحفظ ہو گا”۔سٹور انچارج غنی الرحمان کے بیان کے مطابق گزشتہ روز جس وقت سابق ڈپٹی سپیکر اور موجودہ ایم این اے مرتضیٰ عباسی دیگر رہنماوں کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے تھے اس وقت ان کے بیٹے مرتضیٰ سٹور میں آئے اور غریبوں میں سامان بانٹنے کا کہہ کر مختلف اشیا خریدیں جن کی مالیت 76ہزار روپے بنی۔ انہوں نے ادائیگی کی جس کے بعد ان کے ملازم آکر سامان لے گئے۔

About Admin

Check Also

مون سون بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل آغاز کب سے ہوگا اور یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پکی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گرمی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے بہت بڑی خوش خبری سامنے آ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *