Breaking News

بانی مائیکروسافٹ کے رد عمل نے پوری دُنیا کو حیران کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ جوڑے آسمان پر بنتے ہیں اور جس کی قسمت میں جو کچھ ہو وہ اپسے مل کر ہی رہتا ہے مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے ارب پتی شخص بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس نے مصری دوست نیال نصر سے منگنی کرلی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جینیفر نے اپنی منگنی کی خبر شیئر کی۔ جینیفر نے نیال کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ایک تصویر شیئر کی اور منگیتر کے لیے محبت بھرا کیپشن بھی لکھا۔جینیفر کا کہنا تھا کہ انہیں باقی کی زندگی نیال کے ساتھ گزارنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔دوسری جانب نیال نصر کی جانب سے بھی منگیتر جینیفر کے ہمراہ دو تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ خود کو دنیا کا خوش قسمت انسان تصور کر رہے ہیں۔ منگیتر جینیفر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جین، ممکنہ طور پر تم میں وہ تمام خصوصیات ہیں جس کا میں تصور کرتا تھا، زندگی بھر آپ کے ساتھ رہنے کا وعدہ کرتا ہوں۔واضح رہے کہ جینیفر کے منگیتر نیال نصر مصر کے مشہور گھڑ سوار ہیں۔ 28سالہ نیل نصر نے 2020 میں ٹوکیو اولمپکس کے لیے مصر کی جانب سے کوالیفائی بھی کر لیا ہے۔ 23 سالہ جینیفر خود بھی گھڑ سواری کی شوقین ہیں اسی لیے ان کے اور نیال نصر کے روابط قائم ہوئے اور اب دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ بل گیٹس دنیا کے امیر ترین آدمی ہیں اور وہ مائیکرو سافٹ کے بانی بھی ہیں۔

About Admin

Check Also

کیا عبدالرزاق اور فلم اسٹار شادی کرنے جارہے ہیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شوبز سٹارز اور کرکٹرز میں دوستیاں اور پھر شادیاں کوئی نیا کام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *