Breaking News

روزانہ چند منٹ ٹانگیں اس طرح دیوار کے ساتھ رکھنے کا حیران کن فائدہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ورزش کرنا مشقت طلب کام ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کے بے شمار فوائد کے باوجود اکثر لوگ ورزش سے جی چراتے ہیں۔ تو کیوں نا آپ کو ایسی ورزش بتا دی جائے جو بہت آسان ہے لیکن اس کے فائدے بے پناہ ہیں۔یہ بہت سادہ کام ہے، بس اپنی ٹانگیں چند منٹ کے لئے دیوار کے ساتھ لگائیں اور بے شمار فوائد پائیں۔

طریقے کے مطابق پہلی صورت یہ ہےکہ آپ کمر کے بل لیٹیں اور کولہوں کو دیوار کے بالکل ساتھ لگا کر ٹانگیں دیوار کے ساتھ سیدھی اوپر کر لیں۔ چند منٹ تک اسی حالت میں رہیں اور پھر ٹانگیں نیچے کر لیں۔دوسری صورت یہ ہے کہ پہلے کی طرح ٹانگیں سیدھی اوپر کرنے کے بعد ان میں فاصلہ پیدا کرتے ہوئے وی کی شکل میں لے آئیں۔ یہ انداز بھی صرف چند منٹ کے لئے اپنائیں اور پھر ٹانگیں نیچے کر لیں۔اس طرح کرنے سے مثانے اور اردگرد کے مسلز کو کھنچاؤ اور پھیلاؤ کا موقع ملتا ہے۔تیسری صورت یہ ہے کہ ٹانگیں وی شکل میں پھیلانے کے بعد انہیں موڑ کر پیروں کو قریب لائیں،اس طرح کہ دونوں پیروں کے تلوے آمنے سامنے آ جائیں۔یہ مذکورہ بالا مسلز کو سب سے زیادہ متحرک کرنے والا انداز ہے۔اب اگر فوائد کی بات کیجئے تو یہ ورزش بے حد مفید ہے۔ اسے دن کے اختتام پر کریں تو اور بھی مفید ہے۔ اس سے دوران خون بہتر ہوتا ہے اور ٹانگوں میں سوزش، کھنچاؤ اور سوجن ہو تو اس میں بھی بہتری آ جاتی ہے۔اگر آپ دن بھر بیٹھ کر کام کرتے ہیں تو یہ ورزش ضرور کرنی چاہئیے۔ اس سے پنڈلیوں کو آرام ملتا ہے اور خصوصاً کمر درد کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔یہ ورزش جسم کو عمومی آرام اور سکون بھی مہیا کرتی ہے جس سے بہتر نیند آتی ہے۔ ذہن کو سکون ملتا ہے اور نظام انہضام میں بہتری آتی ہے۔

About Admin

Check Also

آپ کا معدہ خراب ہے یا کھانا ہضم نہیں ہوتا معدہ میں جلن ہوتی ہے صرف یہ تین کام کرلیں معدہ زندگی بھر خراب نہیں ہوگا انشااللہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تقریباً ایک مہینے سے کھانا ہضم نہیں ہو رہا معدہ جلن سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *