Breaking News

سعد رفیق نے( ن)لیگ چھوڑ دی ؟ تہلکہ خیزدعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم نوازشریف کی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف تازہ پوزیشن کے بعد لاہور کے مسلم لیگ ن کے ایک رہنما نے پارٹی چھوڑ دی اور کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نے ہی چند ماہ قبل پارٹی رہنماؤں کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے ووٹ دینے کی اجازت دی تھی۔

اور اب مختلف موقف اپنا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی سے راہیں جدا کرنے والے یہ رہنما سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ہیں ۔ یاد رہے کہ جیل سے رہائی کے بعد ان کی سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات بھی ہوئی تھی جس دوران پرویز الٰہی نے انہیں رہائی کی مبارکباد بھی دی تھی تاہم اب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق بھی پارٹی قیاد ت سے خوش نہیں، بیانیے کے علاوہ وہ اس بات سے بھی خوش نہیں کہ وہ اور ان کے بھائی جب جیل میں تھے تو پارٹی قیادت نے ان کے لیے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ” میں نے حال ہی میں فعال سیاست سے اپنے آپ کو الگ کرلیا ہے ، ہمیں دیکھنا ہے کہ آگے کیا ہوتا ہے ”ان کا مزید کہنا تھاکہ وہ لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے کوئی تیاریاں بھی نہیں کررہے ، پارٹی کے پرانے لو گ نئے بیانیے کے ناقد ہیں تاہم قیادت کی نئی نسل کو اس بیانیے سے امید اور بہتر مستقبل دکھائی دیتا ہے ۔ادھر برطانیہ میں موجود لیگی ذرائع نے پارٹی میں کسی بھی قسم کے اختلاف کی تردید کردی۔

About Admin

Check Also

پاکستان نے چین پر بجلیاں گرادیں گوادر میں ایسا کام کردیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *