Breaking News

سب نے ساتھ چھوڑ دیا تو نوازشریف کو پُرانے جانثار یاد آگئے : میاں صاحب نے اچانک مریم کو فون کرکے کس سیاسی خاندان سے ملنے کا کہہ دیا، کیا خصوصی پیغام بھجوا دیا؟ ملکی سیاست میں ہلچل کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امر میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جاتی امرا میں ہونے والے اجلاس میں نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں مریم نواز، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ سمیت اہم رہنماوں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج، پی ڈی ایم جلسوں اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں جلسوں کو جاری رکھنے اور رابطہ عوام مہم کو تیز کرنے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے نیب کے بعد اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹسز جاری ہونے پر لیگل ٹیم کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مریم نواز کو چوہدری برادران سے جلد ملاقات کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز آئندہ چند روز میں چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کریں گی اور چوہدری برادران کو نواز شریف کا پیغام پہنچائیں گی۔ دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں آصف اشرف جلالی کی رہائی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے درخواستگزار کو رہائی کے عوض ایک لاکھ کے مچلکے بطور زر ضمانت داخل کروانے کی ہدایت کی۔ ایس پی انوسٹی گیشن اقبال ٹاون نےمقدمہ میں اپنی رائے دینے کے لیے مہلت طلب کی تھی ۔مسٹر جسٹس شہرام سرور چوہدری نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ،گزشتہ سماعت پر سمن آباد پولیس نے اپنی تفتیش میں درخواست گزار کو گناہ گار قرار دیا تھا۔ درخواستگزار کی طرف سے عارف اعوان اور شیخ عرفان اکرم ایڈووکیٹس پیش ہوئے ۔درخواست گزار کے خلاف توہین آمیز گفتگو کرنے پر مقدمہ درج ہوا ۔

About Admin

Check Also

آ گئی وہ خبر جس کا انتظار تھا ،نہ رکنے والی بارشیں ؟ مگر کب سے ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے اطمینان بخش خبر آ گئی ہے ،محکمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *