Breaking News

’’ میں اسکے ساتھ دوبارہ محبت میں مبتلا ہونے کو تیار ہوں۔۔۔‘‘ جمائما گولڈ سمتھ کا ٹویٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے اپنے سابق شوہر سے متعلق کی جانے والی ٹوئٹ دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔جمائما گولڈ اسمتھ نے آرٹسٹک انداز میں تیار کیا گیا ایک فرضی فلمی پوسٹر شیئر کیا تھا۔جمائما نے فلمی پوسٹر ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال کیا۔

کہ کون لولی وڈ (پاکستانی فلم انڈسٹری) کے پوسٹر پسند نہیں کرتا اور انہوں نے واضح کیا کہ جو وہ پوسٹر شیئر کر رہی ہیں اسے ان کے ایک دوست نے لاہور میں دیکھا۔ جمائما خان نے پوسٹر میں لکھے ہوئے اردو جملے کا انگریزی ترجمہ بھی لکھا۔جمائما گولڈ اسمتھ نے جس فرضی فلمی پوسٹر کو شیئر کیا اس میں وزیر اعظم عمران خان کو ایک کرسی پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ پوسٹر میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور جمائما گولڈ اسمتھ کی تصاویر بھی شامل کی گئی ہے۔فرضی فلمی پوسٹر کے درمیان میں اردو میں لکھا گیا کہ ’تونے کیسا جادو کیا‘؟جمائما گولڈ اسمتھ کی اسی ٹوئٹ کو چند گھنٹوں میں 4 ہزار بار ری ٹوئٹ کیے جانے سمیت اسے 22 ہزار سے زائد افراد نے لائیک کیا جبکہ درجنوں افراد نے ان کی ٹوئٹ پر کمنٹس کیے جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ’جمائما‘ کا نام ٹوئٹر پر پاکستان میں سب سے بڑا ٹرینڈ بن گیا۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ مقبول ویب سیریز ‘دی کراؤن’ کے چوتھے سیزن کی دیوانی ہوگئیں اور اسے سب سے بہترین سیزن قرار دے دیا۔ دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی ویب سیریز دی کراؤن کا چوتھا سیزن بھی ریلیز ہوچکا ہے جس کے ہرطرف چرچے ہیں۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور لیڈی ڈیانا کی دوست جمائما گولڈ اسمتھ بھی خوب تعریف کررہی ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ میری نظر میں دی کراؤن کا سیزن 4 اب تک کا سب سے بہترین ہے، اس سیزن میں ایما کورن ڈیانا کا جادو دکھارہی ہیں، میں شہزادی ڈیانا کے ساتھ دوبارہ محبت میں مبتلا ہونے کو تیار ہوں، اب تک 5 اقساط دیکھ لیے ہیں۔جمائما نے لکھا کہ یہ سیزن آج آیا ہے اور نیٹ فلیکس پر میری سبسکرپشن کی ڈیڈلائن بھی ہے، لیکن یہ مجھے 5 اقساط دیکھنے سے نہیں روک سکی۔ خیال رہے کہ امریکی ٹیکنالوجی اور فلم اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس پر مشہور سیریز دی کراؤن کا چوتھا سیزن ریلیز کیا جاچکا ہے۔ چوتھے سیزن میں شہزادی ڈیانا کی شاہی خاندان میں شمولیت کو موضوع بنایا گیا ہے۔نیٹ فلیکس کی مقبول سیریز دی کراؤن کا چوتھا سیزن مداحوں کے بے تحاشہ انتظار کے بعد سامنے آگیا، سیریز میں شہزادی ڈیانا کا کردار 24 سالہ اداکارہ ایما کورن ادا کر رہی ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ اس کردار کے حوالے سے دباؤ کا شکار تھیں۔دی کراؤن کے مذکورہ سیزن میں ڈیانا کو ایک نو عمر کے طور پر دکھایا گیا ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شہزادہ چارلس کی منگیتر کی حیثیت سے سے خود کو تنہا کر لیتی ہیں، جب اس جوڑے نے سنہ 1981 میں شادی کی تھی تب ڈیانا کی عمر 20 سال کی تھی جبکہ چارلس کی عمر 32 سال تھی۔

About Admin

Check Also

میرے ایک سوال کا جواب دے دیں میں چپ چاپ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردونگا ۔۔۔چودھری نثار نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسے حسن اتفاق کہیے یا کچھ اور مسلم لیگ (ن) کے قائد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *