Breaking News

خادم حسین رضوی انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی انتقال کر گئے، نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خادم حسین رضوی طویل عرصے سے علیل تھے۔خادم حسین رضوی صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک سے تعلق رکھتے تھے۔وہ حافظ قرآن تھے اور انھیں عربی اور اردو کے علاوہ فارسی زبان پر بھی عبورحاصل تھا۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل مولانا خادم حسین رضوی کا ٹریفک حادثہ ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ معذور تھے اور چل پھر نہیں سکتے تھے۔مولانا خادم حسین رضوی 22 جون 1966ء ضلع اٹک میں پیدا ہوئے،انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بھی جہلم سے ہی حاصل کی انہوں نے درس نظامی بھی مکمل کیا ہوا تھا۔ دوسری جانب پشتون تحفظ موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی محسن جاوید داوڑ پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔وہ آئندہ پی ڈی ایم کے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے اور نہ ہی حکومت مخالف جماعتوں کے اس اتحاد سے ان کا کوئی تعلق ہوگا۔ روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی شائع خبر کے مطابق مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ محسن داوڑ پر یہ پابندی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے عائد کی ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے پی ڈی ایم کے اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمن اور محسن داوڑ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا.اس کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں جس کے مطابق اجلاس میں جس وقت تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے تمام جماعتوں کے ارکان کو تنظیمی ذمہ داریوں کے لیے عہدے دیئے جانے کا فیصلہ ہو رہا تھا تو محسن داوڑ کی مداخلت پر مولانا فضل الرحمن نے استفسار کیا کہ آپ کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت کس نے دی تھی اور آپ کس حیثیت سے اجلاس میں شریک ہیں آپ کی جماعت کا کوئی سیاسی تشخص نہیں ہے اور نہ ہی وہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے۔

About Admin

Check Also

پی ٹی آئی کو دھچکا! اہم ترین رہنماء کو انتخابات کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ضمنی الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *