Breaking News

پنجاب کی سیاست میں ہلچل آصف زرداری کی پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنانے کی تجویز نوازشریف نے کیا جواب دیا؟تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے مابین رابطہ ہوا ہے۔نواز شریف نے آصف علی زرداری سے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے اور سب سے پہلے پنجاب میں پیش کی جائے۔جس پر آصف علی زرداری نے کہا کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنایا جائے۔

کیونکہ پرویز الٰہی شامل ہوں گے تو ہی یہ کام ہو سکتا ہے۔ نجی ٹی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے آصف علی زرداری سے کہا کہ پرویز الٰہی قابل اعتبار نہیں۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ دراصل نواز شریف اعتبار کے قابل نہیں ہیں۔چوہدری شجاعت بھی ان کے ساتھ جانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ق لیگ سے کئی وعدے کیے گئے لیکن پھر توڑ دئیے گئے۔پرویز الٰہی کو بھی وزیراعلیٰ بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ جلسے ہر حالت میں ہوں گے اگر دو چار ہزار بندے مر بھی گئے تو اس سے فرق نہیں پڑتا۔وہ لانگ مارچ بھی کریں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فردوس میڈم آپ سے ذاتیات کی سیاست کی ہی توقع تھی،جب سیاسی جواب نہ ہو تو اسی سطح پر گرا جاتا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ نے میرے مرحوموالد کے متعلق غلیظ زبان استعمال کرکے گھٹیا پن کا ثبوت دیا ہے ،فردوس میڈم اپنے لیڈر کی طرح ذہنی مریض ہوچکی ہے ۔ کسی کا وکیل ہونا بری بات نہیں ہم آپ کی طرح نہ روز لیڈر بدلتے ہیں نہ پارٹی بدلتے ہیں،آپ اس وقت وزیر تھیں بتائیں ریمنڈ ڈیوس کو باہر کس نے بھیجا،ریمنڈس ڈیوس کی کیا وکالت کی وجہ باہر گیا۔

About Admin

Check Also

پی ٹی آئی کو دھچکا! اہم ترین رہنماء کو انتخابات کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ضمنی الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *