سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی، نئی فی تولہ قیمت کیا ہے؟ جانیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کی وجہ سے عام آدمی بہت پریشان ہے کیونکہ سونے کی بے انتہا قیمت نے کئی گھروں کی بچیوں کی شادی روک رکھی ہے تاہم اب دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں بھی سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں 450 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونا 385 روپے کی کمی کے ساتھ 96 ہزار 751 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوا ہے۔ یہاں 6 ڈالر کی کمی کے ساتھ سونا 1866 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ دووسری جانب ایک خبر کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کو معطل کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے جہانگیر ترین کی جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز کو آڈٹ کیلئے منتخب کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے ایف بی آر کی جانب سے جہانگیر ترین شوگر ملز کو بھجوائے گئے نوٹس کو معطل کردیا۔جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز نے درخواست میں کہا کہ شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کی روشنی میں شوگر ملز کے گزشتہ 5 سالوں کا آڈٹ شروع کر دیاگیا ہے، قانون کے مطابق ان لینڈ ریونیو کو شوگر ملز کے گزشتہ سالوں کا آڈٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے گزشتہ برسوں کے آڈٹ کے نوٹس کیخلاف کمشنر ان لینڈ ریونیو کے پاس اعتراضات داخل کئے، جنہوں نے موقف سنے بغیر اعتراضات مسترد کر دیئے۔

About Admin

Check Also

سونے کی قیمت میں آج پھر زبردست کمی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مہنگا سونا اب سستا ہونا شروع ہو گیا، پاکستان میں سونے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *